• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

حکومت گلمرگ فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
10/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکومت گلمرگ فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا: ‘جوابدہی سے منہ موڑنا اس طرح کے مزید واقعات کے لئے راہ ہموار کر سکتا ہے جو ہماری ثقافت اور معاشرے کے لئے شدید نقصان کے باعث بن سکتے ہیں’۔

سابق وزیر اعلیٰ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز اسمبلی میں واضح کیا کہ گلمرگ شو میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ گلمرگ میں منعقدہ حالیہ فیشن شو کی بے ہودہ تصاویر کا مشاہدہ کرنا بہت پریشان کن ہے درحقیقت ایسا واقعہ جو ایک بے حیائی کا تماشا بن گیا رمضان کے مقدس مہینے میں پیش آیا، یہ افسوس سے کم نہیں ہے’۔ان کا کہنا ہے: ‘ یہ افسوسناک ہے کہ نجی ہوٹل والوں کو ان تقریبات کے ذریعے ایسی فحاشی کو فروغ دینے کی اجازت دی جاتی ہے جو ہماری ثقافتی اقدار کے سراسر متصادم ہیں’۔

محبوبہ مفتی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: ‘ حکومت اس فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی’۔انہوں نے کہا: ‘جوابدہی سے منہ موڑنا اس طرح کے مزید واقعات کے لئے راہ ہموار کر سکتا ہے جو ہماری ثقافت اور معاشرے کے لئے شدید نقصان کے باعث بن سکتے ہیں’۔بتادیں کہ گلمرگ میں ہفتے کو منعقدہ فیشن شو کے خلاف وادی کے سیاسی، سماجی، مذہبی و عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے اس فحش فیشن شو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے نام پر اس طرح کی بے حیائی کو کشمیر میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ اس پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے اپنے دفتر کے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘گلمرگ کی تصاویر چونکا دینے والی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘اس میں سیاحت کے بھیس میں ثقافتی یلغار نظر آتی ہے، کشمیریوں کے جذبات کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی ہو رہی ہے کوشش: عمر عبداللہ

Next Post

انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی

رامبن میں ٹیمپو اور آلٹو میں تصادم، 1 ہلاک، 3 زخمی

رامبن میں ٹیمپو اور آلٹو میں تصادم، 1 ہلاک، 3 زخمی

ریاسی میں ٹیمپو گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد کی موت، 8 دیگر زخمی

ریاسی میں ٹیمپو گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد کی موت، 8 دیگر زخمی

جموں و کشمیر پر 1,25,025 کروڑ روپے کا  قرضہ ہے: سرکار

میڈیکل کالج کے لیے سیلاب زدہ علاقے میں زمین الاٹ، اسمبلی میں بحث، انکوائری کا حکم

گلمرگ فیشن شو میں حکومت کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

عارضی ملازمین کا معاملہ:حکومت نے کیا کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »