• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

میر واعظ عمر فاروق خانہ نظر بند: انجمن اوقاف

by امت ڈیسک
14/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگرنے جمعہ کے روز کہا کہ میر واعظ کشمیرعمر فاروق کو جامع مسجد میں خطبہ دینے اور با جماعت نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔تاہم میر واعظ کی خانہ نظر بندی کے متعلق حکام کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔انجمن نے اپنے بیان میں میر واعظ کی خانہ نظر بندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ‘ حکام کی طرف سے یہ بلاجواز اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے،جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی روحانی اہمیت کا مہینہ ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘جامع مسجد مرکزی عبادت گاہ ہے جہاں ہزاروں لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور ہدایت، برکت ور اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لئے دعا کرتے ہیں تاہم میرواعظ کشمیر کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے اور مومنین کو ان کے خطبات سے مستفید ہونے سے روکنے سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے’۔

ان کا کہنا ہے: ‘ اس طرح کی پابندیاں، خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں، مکمل طور پر غیر ضروری اور مذہبی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہیں’۔بیان میں مزید کہا گیا: ‘انجمن اوقاف کا مطالبہ ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ میر واعظ کی حیثیت سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی اور وزیراعلیٰ نے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی

Next Post

ہولی کا تہوار میرے لئے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے:محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

ہولی کا تہوار میرے لئے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے:محبوبہ مفتی

بھارت  نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے پر پاکستان کے بیانات کو سختی سے کیا مسترد

بھارت نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے پر پاکستان کے بیانات کو سختی سے کیا مسترد

بجلی کے نادہندگان پی ڈی ڈی کے کروڑوں کے مقروض

بجلی کے نادہندگان پی ڈی ڈی کے کروڑوں کے مقروض

وادی  میں برفباری،متعدد اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

وادی میں برفباری،متعدد اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

نامساعد موسمی صورتحال: کپواڑہ کے کئی پہاڑی علاقوں میں 17 مارچ تک اسکول بند رہیں گے

نامساعد موسمی صورتحال: کپواڑہ کے کئی پہاڑی علاقوں میں 17 مارچ تک اسکول بند رہیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »