امت نیوز ڈیسک //
جموں، 19 مارچ:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو جموں میں سرحد پار سے ملی ٹینٹوں کی دراندازی سے متعلق ایک معاملے کے سلسلے میں 12 مقامات پر تلاشی لی۔
حکام نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ یہ چھاپے اوور گراؤنڈ ورکرز، ہائبرڈ ملی ٹینٹوں اور ملی ٹینٹ تنظیموں کے ہمدردوں سے منسلک مقامات پر مارے گئے۔
معاملہ (RC-04/2024/NIA/JMU) NIA نے 24 اکتوبر 2024 کو وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد درج کیا تھا۔
حکام کے مطابق ان دراندازیوں کو مبینہ طور پر او جی ڈبلیو اور جموں خطے کے دیہاتوں میں ملی ٹینٹ ساتھیوں نے سہولت فراہم کی، جنہوں نے دراندازوں کو خوراک، پناہ گاہ اور مالی امداد سمیت لاجسٹک مدد فراہم کی۔











