• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آرٹیکل 370 کی منسوخی کا وعدہ مکمل ہوا، اب یکساں سول کوڈ پر کام ہو رہا ہے: راج ناتھ سنگھ

rajnath singh

جموں کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ دفعہ 370 کو ہٹا کر مکمل طور پر ہندوستان میں ضم کر دیا: راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
19/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہندوستان خوش قسمت رہا ہے کہ یہ ایسی ممتاز شخصیات کا گھر ہے جن کیلئے ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری سب سے اہم ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لوگوں سے ہمیشہ قوم کو اولیت دینے، متحد رہنے، ایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور اپنے مقاصد کے حصول کی طرف بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کی اپیل کی۔

سی این آئی کے مطابق دہلی کینٹ میں ہندوستانی فوج، آسام رائفلز اور یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ میجر باب میموریل ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان خوش قسمت رہا ہے کہ یہ ایسی ممتاز شخصیات کا گھر ہے جن کے لیے ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری سب سے اہم ہے۔ انہوں نے میجر کھٹھنگ کو ہندوستان کا عظیم فرزند قرار دیا جنہوں نے میدان جنگ میں اپنی بہادری اور سفارت کاری کے میدان میں مہارت سے ملک کی تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی عظیم شخصیات کے نظریات اور اصولوں کو اپنائیںراجناتھ سنگھ نے نہ صرف توانگ بلکہ پورے شمال مشرقی خطہ کو یکجا کرنے، ترقی دینے اور دوبارہ تعمیر کرنے میں میجر کھتھنگ کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا”میجر باب کھتھنگ نے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جو انہوں نے شمال مشرق کے لئے کیا ہے، جیسا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے قومی سطح پر کیا تھا۔ “

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میجر باب کھٹھنگ نے ایک بھی گولی چلائے بغیر توانگ کے ہندوستان میں انضمام کو موثر طریقے سے انجام دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ایسے انقلابیوں کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے سب سے بڑی رکاوٹ دفعہ 370 کو ہٹا کر مکمل طور پر ہندوستان میں ضم کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا ” ایک بھی گولی چلائے بغیر، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ کام پرامن طریقے سے کیا گیا“۔

راج ناتھ سنگھ نے خاص طور پر سشستر سیما بل اور ناگالینڈ آرمڈ پولیس کی تشکیل اور اس طرح کی دیگر اصلاحات میں میجر کھٹھنگ کے تعاون اور ان کی انتظامی مہارت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسی طرز پر حکومت انتظامی اصلاحات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ میجر کھٹھنگ جیسی شخصیات کی تنظیمی صلاحیتوں کی بدولت ہندوستان مزید بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے 2047 تک بھارت کو وکست بھارت میں تبدیل کرنے کیلئے منظم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں لڑکی کے اغوا اور قتل کا معاملہ حل: پولیس

Next Post

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائے گا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائے گا

گاندربل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری

گاندربل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

آن لائن فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے الزام میں شخص گرفتار

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر میر بازار میں سڑک حادثہ، 9 سیاح زخمی

"مجھے مت سکھاؤ”: اسپیکر نے الطاف کلو کو تنبہ

سپیکر نے الطاف کلو کو کشمیری میں بات نہ کرنے کی ہدایت دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »