امت نیوز ڈیسک //
جموں، 22 مارچ: جموں ڈویژن کے راجوری ضلع میں ہفتہ کو ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ جموں راجوری پونچھ نیشنل ہائی وے پر لمبیری، راجوری کے مقام پر ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
اس کی شناخت پرنکا دیوی بیوی سنجے کمار ساکن لمبیری کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔(جے کے این ایس)









