امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی :پانچ ممالک میں زلزلے نے تباہی مچا دی اگرچہ زلزلے کا مرکز میانمار تھا تاہم اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، چین، بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے خطرناک جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک اور شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر 7.7 کی شدت سے آنے والے طاقتور زلزلے کا مرکز میانمار کا ساگانگ علاقہ تھا۔ زلزلے سے میانمار سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم تھائی لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں کئی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ میانمار میں زلزلے سے 20 افراد کے مرنے کی اطلاع ہے ۔
منڈالے شہر کی ایک مسجد سے بھی ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے، جو اس وقت گر گئی جب لوگ اندر نماز پڑھ رہے تھے۔ بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، اور مرنے والوں کی تعداد، تقریباً یقینی طور پر بڑھے گی۔میانمار کی حکومت نے ‘ایمرجنسی’ کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں بنکاک میں کچھ میٹرو اور ریل خدمات معطل کردی گئیں۔ تھائی وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا بحران کا جائزہ لینے کے لیے ایک "فوری میٹنگ” کر رہی ہیں اور انہوں نے بھی دارالحکومت میں ‘ایمرجنسی’ کا اعلان کر دیا ہے۔
چین کے صوبہ یونان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چائنا زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ اس کی شدت 7.9 تھی۔ بنگال کے کولکتہ اور منی پور کے کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ اور چٹوگرام سے بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میانمار میں زلزلے نسبتاً عام ہیں، جہاں 1930 اور 1956 کے درمیان 7.0 شدت یا اس سے زیادہ کے چھ زوردار زلزلےSagaing Fault کے قریب آئے، جو ملک کے شمال سے جنوب کی طرف جاتا ہے۔وسطی میانمار کے قدیم دارالحکومت باغان میں 6.8 شدت کے ایک طاقتور زلزلے نے 2016 میں تین افراد کی جان لے لی، سیاحتی مقام پر اسپائرز اور مندر کی دیواریں بھی گر گئیں۔غریب قوم کا طبی نظام خاص طور پر دیہی ریاستوں میں تناؤ کا شکار ہے










