• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

حکام نے متحدہ مجلس عمل کے اجلاس کی اجازت نہیں دی: میر واعظ عمر

by امت ڈیسک
09/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے کہا ہے کہ حکام نے منگل کو ان کی نگین رہائش گاہ پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو) کی طے شدہ میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کے لیے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کارگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ نے کہا کہ یہ "عجیب” ہے کہ مسلم اکثریتی خطے میں مذہبی اور ادارہ جاتی اہمیت کے معاملے پر پرامن بحث کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے لکھاکہ ’’جب ہر سیاسی جماعت بھارتی پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرسکتی ہے، تو یہ حق جموں و کشمیر کے مسلم سیاسی اور مذہبی نمائندوں کو بھی دیا جانا چاہیے۔‘‘

میرواعظ نے کہا کہ خلل کے باوجود ایم ایم یو نے اپنے اراکین کی مشاورت سے اس مسئلے پر ایک مشترکہ قرارداد کو حتمی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد اس جمعہ کو جموں و کشمیر کی مساجد اور دیگر مذہبی اجتماعات میں پڑھی جائے گی۔ انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کو ایم ایم یو کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ گروپ ترمیم شدہ وقف قانون کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی اقدام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے پارلمینٹ میں وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کے بعد پاس کیا گیا۔ وقف ترمیمی بل اب قانون بن گیا ہے۔ مودی حکومت نے وقف (ترمیمی) بل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو خامیوں سے پاک کرنا ہے۔ بل کے مخالفین تاہم اسے وقف املاک کو ہڑپنے کےلئے حکومت کی سازش قرار دے رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ: چھاترو علاقے میں جھڑپ شروع

Next Post

کرن رجیجو سے عمر عبداللہ کی ٹیولپ گارڈن سیر ،مسلمانان ہند کو منفی پیغام: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
کرن رجیجو سے عمر عبداللہ کی ٹیولپ گارڈن سیر ،مسلمانان ہند کو منفی پیغام: محبوبہ مفتی

کرن رجیجو سے عمر عبداللہ کی ٹیولپ گارڈن سیر ،مسلمانان ہند کو منفی پیغام: محبوبہ مفتی

جل جیون مشن میں مبینہ بے ضابطگیاں، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دی

جل جیون مشن میں مبینہ بے ضابطگیاں، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دی

اسمبلی سب کی ہے، صرف نیشنل کانفرنس یا کسی دوسری پارٹی کی نہیں ہے:سجاد لون

اسمبلی سب کی ہے، صرف نیشنل کانفرنس یا کسی دوسری پارٹی کی نہیں ہے:سجاد لون

48کے اے ایس آفسران کا تبادلہ،عمرعبداللہ کی صدارت میں 4 اپریل کو نیشنل کانفرنس کی ہنگامی میٹنگ

بھاجپا کی گود میں بیٹھ کر پی ڈی پی نے جموں کشمیر کی تباہی کی: عمر عبداللہ

وقف ترمیمی قانون مغربی بنگال میں لاگو نہیں ہوگا؛ممتا بینرجی

وقف ترمیمی قانون مغربی بنگال میں لاگو نہیں ہوگا؛ممتا بینرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »