امت نیوز ڈیسک //
بھارت اور پاکستانی افواج نے آج پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر سرحدی انتظام کے امور کے حوالے سے بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد کی۔رواں ماہ دونوں فریقوں کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے۔حکام نے بتایا کہ میٹنگ چکن دا باغ کراس پوائنٹ پر ہوئی جس کی قیادت دونوں اطراف کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے کی۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ فلیگ میٹنگز معمول کی ایل او سی اور بارڈر مینجمنٹ کا عمل ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان ڈی جی ایم او کی سمجھ کے مطابق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ ایل او سی کے ساتھ معمول کے مسائل پر بات چیت کے لیے کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے بھی دراندازی کی کوششوں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور آئی ای ڈی دھماکوں کا مسئلہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا اور ان کے ساتھ احتجاج درج کرایا۔ اس سے قبل دو اپریل کو، ایک بریگیڈ کمانڈر کی سطح کی فلیگ میٹنگ، جو 75 منٹ تک جاری رہی، چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ کے علاقے میں ہوئی، جس میں دونوں اطراف نے سرحدوں پر امن برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اس سے قبل یکم اپریل اور تیرہ فروری کو سرحد پر دراندازی کا الزام دونوں افواج نے ایک دوسرے پر لگایا۔۔ پچیس فروری ۱۲۰۲ میں جنگ بندی معاہدے کی تجدید کے بعد رواں برس کی سیز فائر خلاف وزری پچھلے سالوں سے پہلی بار درج کی گئی۔










