• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر، جسٹس ارون پَلی نے چیف جسٹس کے طور حلف لیا

جموں کشمیر، جسٹس ارون پَلی نے چیف جسٹس کے طور حلف لیا

by امت ڈیسک
16/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جسٹس ارون پَلّی نے بدھ کو ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ کے 38ویں چیف جسٹس کے طور پر جموں میں ایک رسمی تقریب کے دوران حلف اٹھا لیا۔ جموں کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ہائی کورٹ کے ججز، ماتحت عدلیہ کے ارکان اور قانونی و سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔

شرکاء میں ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جی ایس سندھوالیا اور پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے کئی سابق و موجودہ ججز بھی شامل تھے، جہاں سے جسٹس پَلی کا تعلق رہا ہے۔ جسٹس پَلی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش سپریم کورٹ کالجیئم نے 4 اپریل 2025 کو کی تھی۔ کالجیئم کی سربراہی چیف جسٹس سنجیو کھنہ کر رہے تھے اور یہ سفارش سابق چیف جسٹس تاشی ربستان کی 9 اپریل کو ہوئی ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل کی گئی۔ تاشی ربستان کے بعد عبوری طور پر جسٹس سنجیو کمار نے چیف جسٹس کا چارج سنبھالا تھا۔ مرکزی حکومت نے 12 اپریل کو جسٹس پَلی کی تقرری کو باضابطہ طور پر منظوری دی تھی۔

جسٹس ارون پلی کا تعارف
جسٹس ارون پَلی 18 ستمبر 1964 کو پٹیالہ، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1985 میں پنجاب یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن اور 1988 میں قانون کی تعلیم مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی اور دیوانی، محصولاتی، آئینی و صنعتی مقدمات میں مہارت حاصل کی۔

سال 2004 سے 2007 کے دوران وہ پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے اور کئی اہم مقدمات کی پیروی کی۔ 2007 میں سینئر ایڈووکیٹ بننے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں بھی متعدد مقدمات کی وکالت کی۔ دسمبر 2013 میں انہیں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور ایک سال بعد مستقل جج بنا دیا گیا۔

عدالتی فرائض کے ساتھ ساتھ جسٹس پَلی مئی 2023 سے ہریانہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور اکتوبر 2023 سے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (NALSA) کی گورننگ باڈی کے رکن بھی رہے۔ جسٹس پَلی ایک ممتاز قانونی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے پردادا لچھمن داس پَلی، دادا لاجپت رائے پَلی اور والد پریم کشن پَلی، جو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہوئے، پٹیالہ بار میں معروف وکیل تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اے ایس دلت کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے متعلق خامہ فرسائی ان کی اپنی ذہنی اختراع ہے: تنویر صادق

Next Post

اگر ‘وقف بائی یوزر’ کو خارج کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے، سپریم کورٹ کی مرکز کو وارننگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
اگر ‘وقف بائی یوزر’ کو خارج کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے، سپریم کورٹ کی مرکز کو وارننگ

اگر ‘وقف بائی یوزر’ کو خارج کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے، سپریم کورٹ کی مرکز کو وارننگ

اگر ‘وقف بائی یوزر’ کو خارج کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے، سپریم کورٹ کی مرکز کو وارننگ

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ چیلنج پر عبوری حکم پاس کرنے کی تجویز پیش کی

دلت کی باتیں جھوٹ کا بلندہ: ڈاکٹر فاروق

دلت کی باتیں جھوٹ کا بلندہ: ڈاکٹر فاروق

مستقبل میں معروف فنکار بننے کی متنظر  سبرینا فردوس ایک منفرد مجسمہ ساز سے ملیں

مستقبل میں معروف فنکار بننے کی متنظر سبرینا فردوس ایک منفرد مجسمہ ساز سے ملیں

سائبر پولیس نے سری نگر، گاندربل میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے

سائبر پولیس نے سری نگر، گاندربل میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »