• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آل پارٹی اجلاس: پہلگام حملے کو ’’وحشیانہ، کشمیریت اور بھارت کے نظریے پر حملہ‘‘قرار دیا گیا

آل پارٹی اجلاس: پہلگام حملے کو ’’وحشیانہ، کشمیریت اور بھارت کے نظریے پر حملہ‘‘قرار دیا گیا

by امت ڈیسک
24/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر پہلگام حملے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبدالله کی صدارت میں آج شام ایس کے آئی سی سی سری نگر میں آل پارٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حملے کی مذمت میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس قرارداد میں حملے کی شدید مذمت کی گئی، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور جموں و کشمیر کے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 22 اپریل کو ہونے والے حملے کو وحشیانہ اور کشمیریت اور بھارت کے نظریے پر حملہ قرار دیا گیا۔

شرکاء نے نہتے شہریوں پر حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور گہرے صدمے اور رنج کا اظہار کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایسے بزدلانہ اور سفاکانہ افعال کا معاشرے میں کوئی مقام نہیں اور یہ خطے کی روایتی اتحاد اور ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہیں۔

رہنماؤں نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مکمل حمایت کا عہد کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملی ٹینسی کا کوئی بھی عمل ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ شرکاء نے حملے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بھی حمایت کی۔

حملے کے دوران سیاحوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان نچھارو کرنے والے مقامی گھوڑا بان سید عدل حسین شاہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرارداد میں انہیں کشمیریت اور وادی کی مہمان نوازی کی علامت قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی بہادری ہمیشہ کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

قرارداد میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا یقین دلایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے سیاحوں کو دی جانے والی حمایت اور پورے خطے میں پرامن مظاہروں کے انعقاد کو بھی سراہا گیا۔

جموں و کشمیر سے باہر مقیم کشمیری طلباء اور شہریوں کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد میں تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اس میں حکام سے کہا گیا کہ کشمیریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی ہراسانی امتیاز یا دھمکی آمیز رویے کو روکا جائے۔

اجلاس میں سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں، نوجوانوں کے گروپوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا سے اپیل کی گئی کہ وہ سکون و امن کو قائم رکھیں اور کسی بھی شرپسند کوشش کو ناکام بنائیں۔ قرارداد میں جموں و کشمیر کی خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آل پارٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ عمر عبدالله، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدالله نائب وزیر اعلی سرندر چودھری متعدد وزراء، ارکان پارلیمان سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد کانگریس رہنما طارق حمید قرہ اور نظام الدین بھٹ، سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون پی ڈی پی کے محبوب بیگ اور بشارت بخاری اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آرمی چیف جنرل دویدی کل سری نگر کا دورہ کریں گے

Next Post

حملہ آوروں کو مٹی میں ملانے کا وقت آگیا ہے، انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی: مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
حملہ آوروں کو مٹی میں ملانے کا وقت آگیا ہے، انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی: مودی

حملہ آوروں کو مٹی میں ملانے کا وقت آگیا ہے، انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی: مودی

بھارت کے اقدامات پر  پاکستان کا ردعمل، واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور تجارت فوری بند

بھارت کے اقدامات پر پاکستان کا ردعمل، واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور تجارت فوری بند

کیسے پہلگام کے بہادر نوجوان  نے 11 سیاحوں کو بچانے کے لیے جان خطرے میں ڈالی؟

کیسے پہلگام کے بہادر نوجوان نے 11 سیاحوں کو بچانے کے لیے جان خطرے میں ڈالی؟

بانڈی پورہ کے جنگل میں جھڑپ شروع

بانڈی پورہ کے جنگل میں جھڑپ شروع

پہلگام حملہ: ترال، بجبہاڑہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹوں کے مکانات مسمار

پہلگام حملہ: ترال، بجبہاڑہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹوں کے مکانات مسمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »