امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ اضلاع کے پہلگام میں 26 سے زیادہ سیاحوں کی ہلاکت کے پانچ دن بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس حملے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کی ہدایت پر، اس نے پہلگام حملہ کیس کو باضابطہ طور پر اپنے قبضے میں لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
این آئی اے ٹیم میں کئی بڑے افسران
این آئی اے کی ٹیموں نے، جو بدھ سے حملے کے مقام پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ثبوتوں کی تلاش کو تیز کر دیا ہے۔ این آئی اے کے ایک انسپکٹر جنرل، ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور ایک ایس پی کی زیر نگرانی ٹیمیں، ان مقامات کا معائنہ اور ان عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں جنہوں نے پرامن اور دلکش وادی بیسران میں خوفناک حملے کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا تھا۔
این آئی اے نے اپنے بیان میں کہا، ’’عینی شاہدین سے تفصیلی طور پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان واقعات کے سلسلے کو یکجا کرکے ایک ساتھ بیان کیا جا سکے، جس کی وجہ سے کشمیر میں ایک بدترین حملہ ہوا،‘‘
سیاحوں پر حملے کے بعد، پہلگام، جو سیاحوں میں ایک مقبول قدرتی مقام ہے، اب ویران دکھائی دے رہا ہے اور ہوٹل اور ریستوراں خالی ہیں۔ سکیورٹی فورسز بیسران کے جنگلات میں سرچ آپریشن تیز کرنے کے ساتھ ملیٹنٹس اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
این آئی اے نے کہا، ’’حملہ آوروں کے طریقۂ کار کے سراغ کے لیے این آئی اے کی تفتیشی ٹیموں کے ذریعے داخلی اور خارجی راستوں کی باریک بینی سے جانچ کی جارہی ہے۔‘‘
اس میں کہا گیا ہے کہ فارنزک اور دیگر ماہرین کی مدد سے ٹیمیں حملے کی سازش کو بے نقاب کرنے کے ثبوت کے لیے پورے علاقے کو اچھی طرح سے چیک کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے اس خوفناک حملے نے بھارت کو چونکا دیا ہے۔
NIA کی ٹیمیں بدھ سے جائے واردات پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس پی کی نگرانی میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ حملے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔









