• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بے قصور کشمیریوں کو سزاء نہ دی جائے، محبوبہ مفتی، میرواعظ کا مطالبہ

بے قصور کشمیریوں کو سزاء نہ دی جائے، محبوبہ مفتی، میرواعظ کا مطالبہ

by امت ڈیسک
27/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر /پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کے دن کہاکہ مرکز کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ اُسے کوشش کرنی چاہئے کہ بے قصور لوگوں میں بیگانگی کا احساس پیدا نہ ہو۔

اُنہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ حکومت ہند کو ملی ٹینٹوں اور سیویلینس میں فرق کرنا ہوگا۔ اُسے احتیاط کرنی ہوگی ورنہ بے قصور لوگ اور وہ لوگ جو ملی ٹینسی کے خلاف ہیں کہیں حکومت سے کٹ نہ جائیں۔ سابق چیف منسٹر نے کہاکہ خبر ہے کہ ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ عام کشمیریوں کے بھی مکانات ڈھائے جارہے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ حکومت سے میری اپیل ہے کہ حکام کو احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دی جائے۔ عام لوگوں پر مار نہ پڑے ورنہ اُن میں احساس بیگانگی پیدا ہوگا اور دہشت گرد پھوٹ ڈالنے اور خوف پیدا کرنے کے اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گے۔

ایسے ہی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے اتوار کے دن مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلگام حملہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کی کارروائی میں بے قصور کشمیریوں کو سزاء نہ دے۔

اُنہوں نے وادی میں کئی ملی ٹینٹوں کے مکانات ڈھائے جانے کے بعد یہ ریمارکس کئے۔ میر واعظ نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ کشمیر نے اجتماعی طورپر سفاکانہ جرم کی مذمت کی ہے۔ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانا لازمی ہے۔ اندھا دھند گرفتاریاں اور مکانات ڈھائے جانے کی سوشل میڈیا پر زیر گشت ویڈیوز تکلیف دہ ہیں۔

حکام سے میری گزارش ہے کہ متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے بے قصور کشمیری کنبوں کو سزاء نہ دی جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزارت داخلہ کے حکم کے بعد این آئی اے نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لی

Next Post

جموں و کشمیر اسمبلی نے پہلگام حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر اسمبلی نے پہلگام حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی

جموں و کشمیر اسمبلی نے پہلگام حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

کپواڑہ، پونچھ سیکٹر میں گولہ باری : فوج

پہلگام حملے پر خصوصی اسمبلی اجلاس: اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست: عمر عبداللہ

پہلگام حملے پر خصوصی اسمبلی اجلاس: اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست: عمر عبداللہ

جموں کشمیر میں پہلگام حملے کے خلاف قرار پاس

جموں کشمیر میں پہلگام حملے کے خلاف قرار پاس

کانگریس پاکستان کیخلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرے گی:طارق قرہ

کانگریس پاکستان کیخلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرے گی:طارق قرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »