امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: حکام نے پیر کی صبح بتایا کہ پاکستان نے جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل چوتھی رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی فوجیوں نے کپواڑہ-پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔
ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "27-28 اپریل کی درمیانی شب، پاکستانی فوج کی چوکیوں نے لائن آف کنٹرول کے پار کپواڑہ اور پونچھ اضلاع کے مقابل علاقوں میں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی جس کا ہندوستانی فوج "تیز اور مؤثر طریقے سے” جواب دیا۔
یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ منگل کو دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
سیکورٹی فورسز نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد وادی کشمیر میں انسداد ملی ٹنسی کی کارروائیوں کو تیز کردیا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔










