امت نیوز ڈیسک //
بھارت اور پاکستان کے بیچ کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ پیش رفت میں بھارت نے پاکستان کے چار فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔ در اصل اس سے قبل پاکستان نے بھارت پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی۔وزارت خارجہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے گجرات کے بھوج تک بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ 26 مقامات پر ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر ڈرون کو مار گرایا۔ اس کے بعد بھارت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ راولپنڈی کے نور خان فوجی اڈے، چکوال کے مرید فوجی اڈے اور شورکوٹ کے رفیقی فضائی اڈے میزائل حملے کیے گیے۔










