• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں گے: ٹرمپ

by امت ڈیسک
11/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے بیچ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے یہ سمجھوتہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس تاریخی اور دلیرانہ فیصلے تک پہنچنے میں دونوں ممالک کی مدد کر سکا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ "مجھے بھارت اور پاکستان کی مضبوط قیادت پر بہت فخر ہے جنہوں نے اپنی طاقت، سمجھداری اور ہمت سے یہ سمجھا کہ اب کشیدگی روکنے کا وقت ہے۔ یہ کشیدگی لاکھوں لوگوں کی موت اور تباہی کی وجہ بن سکتی تھی۔ اس میں لاکھوں بے گناہ لوگ مارے جا سکتے تھے! آپ کے جرات مندانہ اقدام نے آپ کی میراث کو اور مضبوط کیا ہے۔”

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ "مجھے فخر ہے کہ امریکہ اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے تک پہنچنے میں آپ کی مدد کر سکا، اگرچہ اس پر زیادہ بات نہیں ہوئی، لیکن میں دونوں ممالک کے ساتھ کاروبار بڑھانے جا رہا ہوں۔ اس کے علاوہ میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر یہ دیکھنے کی کوشش کروں گا کہ کیا ‘ہزار سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔”

‘یہ بائبل میں بیان کردہ 1,000 سال پرانا تنازع نہیں’
دریں اثنا، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ یہ بائبل میں بیان کردہ 1000 سال پرانا تنازع نہیں ہے، بلکہ 78 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے کہا کہ کیا بھارت نے شملہ معاہدہ ترک کر دیا ہے؟ کیا ہم نے تیسرے فریق کی ثالثی کا دروازہ کھول دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر کسی تیسرے فریق کی مداخلت کو بارہا مسترد کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ یہ خطہ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھارت نے جنگ بندی معاہدے میں امریکی کردار اہمیت نہ دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک سمجھوتہ بتانے کی کوشش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جنگ بندی کے بعد وادیٔ کشمیر میں حالات معمول پر، بازاروں میں پھر سے چہل پہل

Next Post

یہ درد انسانی ہے سیاسی نہیں: محبوبہ مفتی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
یہ درد انسانی ہے سیاسی نہیں: محبوبہ مفتی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

یہ درد انسانی ہے سیاسی نہیں: محبوبہ مفتی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

بھارت-پاک جنگ بندی کے بعد عازمین حج کی امیدیں بحال

کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

کانگریس نے پہلگام حملہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »