امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، 26 مئی: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پیر کی صبح مازہامہ۔بڈگام ریلوے سیکشن پر چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ یہ المناک واقعہ صبح تقریباً 11:40 بجے کانٹہ باغ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین ایک شخص پر چڑھ گئی۔ لاش مازہامہ اور بڈگام کے درمیان پٹریوں پر پڑی ہوئی ملی۔
مرنے والے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ (جے کے این ایس)









