• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

مکہ میں داخل ہونے سے روکے گئے 2.69 لاکھ افراد، پرمٹ کے بغیر حج کی کوشش کرنے والوں پر حکومت سخت

by امت ڈیسک
02/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سعودی عرب میں سفر حج کو لے کر اس مرتبہ کافی سختی برتی جا رہی ہے۔ حکومت سعودی عرب نے بھی واضح کر دیا ہے کہ بغیر اجازت کوئی بھی مکہ میں قدم نہیں رکھ سکے گا۔ اسی کے تحت اب تک بغیر پرمٹ کے حج کرنے کی کوشش کر رہے 2 لاکھ 69 ہزار 678 افراد کو مکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ افسروں نے اتوار کو اس کی تصدیق کی اور حج ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ اور کارروائی کی جانکاری دی۔

مکہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے افسروں نے بتایا کہ گزشتہ سال شدید گرمی میں مرنے والوں کی تعداد ایسے ہی بغیر اجازت آنے والوں کی تھی۔ افسروں نے آگے بتایا کہ 23000 سے زیادہ سعودی باشندوں پر بھی حج ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ لگایا گیا ہے جبکہ حج سے جڑی 400 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حج میں حفاظت کے پیش نظر پہلی بار ڈرون کا استعمال

اس سال حج میں تحفظ کو دیکھتے ہوئے پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں سعودی ڈیفنس نے کہا کہ تکنیک کا استعمال حج کو محفوظ اور منظم بنانے میں مدد کرے گا۔ وہیں لیفٹیننٹ جنرل محمد العماری نے کہا کہ ہر ایک مسافر ہماری نظر میں ہے اور جو ضابطہ توڑے گا وہ ہمارے قبضے میں ہوگا۔ فی الحال 14 لاکھ عازمین حج سرکاری طور سے مکہ پہنچ چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید لوگوں کے پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کے ضابطوں کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کو 5000 امریکی ڈالر تک کا جرمانہ اور بے دخلی جیسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

12 لاکھ سے زائد عازمین اب تک سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

سعودی افسران کے مطابق رواں سال حج کے لیے اب تک 12 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ’اے ایف پی‘ کو سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے 29 مئی کو بتایا کہ رواں سال حج سے قبل افسران اور منتظمین کے درمیان صحرا کی شدید گرمی کو کم کرنے کی کوشش کے متعلق بات ہوئی تھی۔ کیونکہ گزشتہ سال حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے کئی عازمین کی موت ہو گئی تھی۔ رواں سال گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے افسران نے 40 سے زائد سرکاری ایجنسیوں اور 250،000 افسران کو اکٹھا کیا ہے اور گرمی سے متعلقہ خطرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ: ہیرا نگر علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن

Next Post

آپریشن سندھور ابھی ختم نہیں ہوا ،پاکستان نے اور کوئی حماقت کرنے کی کوشش کی تو مناسب جواب دیا جائیگا: امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر از سر نو غور کرنے کے لیے پاکستان راضی

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

07/02/2026
جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
Next Post
کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

آپریشن سندھور ابھی ختم نہیں ہوا ،پاکستان نے اور کوئی حماقت کرنے کی کوشش کی تو مناسب جواب دیا جائیگا: امیت شاہ

روس اور یوکرین اب تک کے سب سے بڑے جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق، ترکی میں ہوا معاہدہ

روس اور یوکرین اب تک کے سب سے بڑے جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق، ترکی میں ہوا معاہدہ

جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹ روابط پر 3 سرکاری ملازمین برطرف

جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹ روابط پر 3 سرکاری ملازمین برطرف

آپریشن سندور پر بحث کیلئے 16 جماعتوں نے پی ایم مودی کو بھیجا مشترکہ خط، پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست

آپریشن سندور پر بحث کیلئے 16 جماعتوں نے پی ایم مودی کو بھیجا مشترکہ خط، پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست

کشمیری پنڈتوں کے بغیر جموں و کشمیر ادھورا: محبوبہ مفتی

کشمیری پنڈتوں کے بغیر جموں و کشمیر ادھورا: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »