امت نیوز ڈیسک //
گاندربل، 03 جون: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر کشمیری پنڈتوں کے بغیر نامکمل ہے۔
تل ملہطمیں ماتا کھیر بھوانی مندر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ یہاں عقیدت مندوں کا استقبال کرنے آئی تھیں۔
انہوں نے کہا، "جموں و کشمیر کشمیری پنڈتوں کے بغیر نامکمل ہے۔ جموں و کشمیر سے متعلق مسائل کو فوجی حل یا عسکریت پسندوں کی بندوقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی حل کی ضرورت ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک کے پی کے لوگ وقار کے ساتھ واپس نہیں آتے اور اس سلسلے میں کردار ادا نہیں کرتے۔(کے این او)











