• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آؤ اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں!

امریکہ نے آپریشن ’’ مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کرکے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی: خلیجی ممالک

by امت ڈیسک
23/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(دبئی)خلیجی ریاستوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے تین ایرانی جوہری تنصیبات: اصفہان، نطنز اور فردو کو’’مڈ نائٹ ہیمر‘‘کے نام سے حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

22 جون کی صبح کے حملے نے چھ ملکوں کے درمیان تشویش پیدا کردی ہے۔ ان ملکوں کا خیال تھا کہ خطے میں جو کچھ ہوا اس سے تناؤ بڑھے گا اور سلامتی اور استحکام پر اثر پڑے گا۔ خاص طور پر دونوں فریقوں کے درمیان باہمی ردعمل کی روشنی میں استحکام شدید متاثر ہوگا۔

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البداوی نے کہا کہ جی سی سی خطے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق جی سی سی کی وزارتی کونسل کے 48ویں غیر معمولی وزارتی اجلاس کے جاری کردہ بیان کے مندرجات کی تصدیق کرتا ہے۔ جی سی سی ان تمام اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر دیا۔ انہوں نے تمام فریقوں سے کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے، تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر اپنانے اور خطے اور اس کے لوگوں کو جنگ کے خطرات سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی تناظر میں سعودی عرب نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا اعادہ کیا اور امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ سعودی عرب نے تحمل، پرسکون اور کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

’’ ایکس‘‘ پر سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں لکھا گیا کہ سعودی عرب کی مملکت بڑی تشویش کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والی پیش رفت کو دیکھ رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی موقف قطر کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کے اظہار کے موافق ہے۔ دوحہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد ہونے والی پیش رفت پر بڑی تشویش میں مبتلا ہے۔ دوحہ نے تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے اور بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات اور سفارتی ذرائع کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آج ایک بیان میں قطری وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں اس وقت جو خطرناک کشیدگی دیکھی جا رہی ہے اس کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

کویتی وزارت خارجہ نے بھی اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے ایران میں پے در پے ہونے والے حملوں اور کئی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کویتی وزارت خارجہ نے کہا یہ ایک خطرناک پیش رفت ہے اور اس سے خطے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے 13 جون 2025 کو جاری کردہ اپنے بیان پر اسرائیل کے ایران پر حملے کو تہران کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ خطے میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اس نے کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مشترکہ کوششوں اور امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ موجودہ بحران کو سفارتی اور پرامن طریقوں سے حل کیا جا سکے۔

ایران میں تیز رفتار پیش رفت کے درمیان سلطنت عمان نے جاری واقعات کو تشویشناک قرار دیا۔ اس نے اسلامی جمہوریہ ایران میں ایٹمی سائٹس کے خلاف امریکہ کے براہ راست فضائی حملوں کی مذمت کی اور انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عمان نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کشیدگی کو کم کیا جائے۔

ابوظبی نے بھی اسی طرح کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں جاری کشیدگی اور ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یو اے ای نے خطرناک اثرات سے بچنے اور خطے میں عدم استحکام کی نئی بلندیوں پر پہنچنے سے بچنے کے لیے فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے استحکام، خوشحالی اور انصاف کے حصول کے لیے تنازعات کو جامع انداز میں حل کرنے کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس نے بین الاقوامی برادری سے ان حساس اور خطرناک پیش رفتوں کے ایک جامع حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا۔

یار رہےاتوار کی صبح ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے ذریعے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حملہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیچھے اصل محرک واشنگٹن ہے۔ بحران میں واشنگٹن کی شمولیت واضح طور پر اسرائیلی نااہلی کی عکاسی کر رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران نے ردعمل دیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا: امریکی وزیر دفاع

Next Post

جاسوسی کے الزام میں جموں میں تعینات فوجی اہلکار گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جاسوسی کے الزام میں جموں میں تعینات فوجی اہلکار گرفتار

جاسوسی کے الزام میں جموں میں تعینات فوجی اہلکار گرفتار

تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے: صدر پیوٹن

تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے: صدر پیوٹن

جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ایران پر حملے کے بعد اب امریکہ اور اسرائیل کی نظریں عرب ممالک پر مرکوز: فاروق عبداللہ

اسپین میں مشتعل شہری نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

اسپین میں مشتعل شہری نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

کولمبیا میں پنیر چکھنے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

کولمبیا میں پنیر چکھنے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »