• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’میدانِ جنگ میں مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا‘، پولینڈ میں خطاب کے دوران روس-یوکرین جنگ پر پی ایم مودی کا اظہار فکر

ایمرجنسی کے دوران کانگریس نے جمہوریت کو قید کیا، پریس کی آزادی چھین لی: مودی

by امت ڈیسک
25/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے پر اسے ملک کی جمہوری تاریخ کا ‘سیاہ ترین

باب’ اور ‘سمودھان ہتیہ دیوس’ قرار دیا اور اس کے خلاف لڑنے والوں کو سلام پیش کیا۔

مسٹر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "آج ہندوستان کی جمہوری تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک، ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ اس دن کو سمودھان ہتیہ دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن، آئین ہند میں درج اقدار کو پس پشت ڈال دیا گیا، بنیادی حقوق کو معطل کردیا گیا، پریس کی آزادی کو ختم کردیا گیا اور متعدد لیڈران، سماجی کارکنوں، طلباء اور عام شہریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے اس وقت اقتدار میں بیٹھی کانگریس حکومت نے جمہوریت کو یرغمال بنا لیاتھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘دی ایمرجنسی ڈائریز’ ایمرجنسی کے برسوں کے دوران میرے سفر کو بیان کرتی ہے۔ اس نے اس وقت کی بہت سی یادیں تازہ کر دیں۔ مسٹر مودی نے کہا، "میں ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو ایمرجنسی کے ان سیاہ دنوں کو یاد کرتے ہیں یا جن کے خاندانوں نے اس وقت کے دوران مصائب کا سامنا کیا تھا، وہ سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کریں۔ اس سے نوجوانوں میں 1975 سے 1977 کے شرمناک دور کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی۔”
انہوں نے ایمرجنسی کے خلاف لڑنے والوں کو سلام پیش کیا، جن کی اجتماعی لڑائی نے اس وقت کی کانگریس حکومت کو جمہوریت کی بحالی اور انتخابات کرانے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ 42ویں ترمیم میں آئین میں زبردست تبدیلیاں کی گئیں، جو ایمرجنسی نافذ کرنے والی کانگریس حکومت کی سازشوں کی ایک زندہ مثال ہے، جسے بعد میں جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت نے ختم کر دیا۔ غریب، پسماندہ اور دلتوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا اور ان کے وقار کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ہم اپنے آئین میں درج اصولوں کو مضبوط بنانے اور ایک ترقی یافتہ قوم کے اپنے وژن کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آئیے ترقی کی نئی بلندیوں کو سر کریں اور غریبوں اور دلتوں کے خوابوں کو پورا کریں۔ یہی ہمارا عزم ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈی ڈی سی ممبر مولوی نثار احمد شیخ دوبارہ پی ڈی پی میں شامل

Next Post

سانبہ:وی ڈی جی ممبر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سانبہ:وی ڈی جی ممبر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا

جموں و کشمیر کا پانی دوسروں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے:عمر عبداللہ

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے بی جے پی کے وزیر اعلی کی ضرورت ہے تو میں ایک طرف ہٹ جاوں گا: عمر عبداللہ

بسنت گڑھ ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

بسنت گڑھ ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

جموں و کشمیر: سابق زونل ایجوکیشن افسر، چار دیگر کے خلاف سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر چارج شیٹ درج

جموں و کشمیر: سابق زونل ایجوکیشن افسر، چار دیگر کے خلاف سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر چارج شیٹ درج

ہندوستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکار

ہندوستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »