• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر ٹیچرز فورم گاندربل کی جانب سے مختلف محکموں کے محنتی ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا

جموں و کشمیر ٹیچرز فورم گاندربل کی جانب سے مختلف محکموں کے محنتی ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا

by امت ڈیسک
01/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اعجاز بابا / گاندربل:
گاندربل میں ایک پُراثر اور پروقار تقریب کے دوران جموں و کشمیر ٹیچرز فورم (JKTF) گاندربل نے مختلف سرکاری محکموں کے محنتی اور فرض شناس ملازمین کو ان کی عوامی خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔

ٹاؤن ہال گاندربل میں منعقدہ اس تقریب میں ریونیو، میونسپلٹی، تعلیم اور ٹریفک سمیت کئی محکموں کے ملازمین کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں توصیفی اسناد پیش کی گئیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر میونسپل کونسل گاندربل کے ایگزیکٹو آفیسر مرزا آصف بیگ، معروف سماجی کارکن بلال وانی، جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے ایگزیکٹو رکن گلزار احمد، اور ضلعی صدر پیرازادہ ارشاد احمد کے علاوہ دیگر معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سماجی کارکن بلال وانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچرز فورم کی جانب سے مختلف محکموں کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا یہ اقدام قابلِ تعریف ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ ان میں مزید جذبۂ خدمت بھی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر میونسپلٹی ملازمین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صفائی، ستھرائی اور روزمرہ شہری خدمات میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے ان کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا جانا چاہیے۔

ٹیچرز فورم گاندربل کے ضلعی صدر پیرازادہ ارشاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فورم ان تمام ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے جو خاموشی سے عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گاندربل میں پہلی بار ٹیچرز فورم نے مختلف محکموں کے ان محنتی ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔ یہ ایک چھوٹا سا مگر بامعنی قدم ہے تاکہ انتظامیہ کے ان گمنام ہیروز کی خدمات کو سامنے لایا جا سکے۔

تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا جہاں ملازمین کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارت اور پاکستان نے شیئر کی قیدیوں کی فہرست

Next Post

اسرائیل ساٹھ روزہ جنگ بندی پر راضی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی

اسرائیل ساٹھ روزہ جنگ بندی پر راضی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اعلان

امرناتھ یاترا 2025: ایل جی  نے جموں سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

امرناتھ یاترا 2025: ایل جی نے جموں سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

کورونا کی ویکسین اور اچانک موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں: وزارت صحت

کورونا کی ویکسین اور اچانک موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں: وزارت صحت

گرمائی تعطیلات:فی الحال توسیع کا کوئی ارادہ نہیں: سکینہ یتو

گرمائی تعطیلات:فی الحال توسیع کا کوئی ارادہ نہیں: سکینہ یتو

بڈگام پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کیا

بڈگام پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »