امت نیوز ڈیسک //
راجھستان کے چھورو مین انڈین ایئرفورس کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق گرنے والا طیارہ ٹو سیٹر جیگوار فائٹر تھا، حادثے کے وقت طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے،حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔








