امت نیوز ڈیسک//
حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ مولوی عمر فاروق نے پیر کے روز کیا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو چاہیے کہ دو اپنے حالیہ تجربے سے سبق حاصل کر کے عوام کی عزت نفس اور بنیادی حقوق کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ میر واعظ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلی عمر عبد اللہ کو نوہٹہ میں واقع مزار شہداء کے دروازے پر پولیس نے روکا، جہاں وہ 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔
میر واعظ نے ایک پوسٹ میں کہا طاقت کم سکھاتی ہے، بے بسی زیادہ آن وزیر اعلی نے وہ کڑوا سچ دیکھا جو ہر عام کشمیری روزانہ مختلف انداز میں برداشت کرتا ہے ، کیونکہ ان سے ہر طرح کی خود مختاری اور آزادی چھینی جاچکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تجربہ عمر عبد اللہ کی توجہ عوام کی عزت نفس اور بغیادی حقوق کی بحالی کی طرف لے جائے گا اور وہ اس کے لیے مخلصانہ کام کریں گے۔
یاد رہے کہ یوم شہداء کے موقع پر نیشنل کانفرنس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنماؤوں کو نظر بند رکھا گیا تھاتا کہ وہ مزار شہداء پر فاتحہ خوانی نہ کر سکیں۔ آج وزیر اعلیٰ نے بغیر کسی اطلاع کے گاڑی سے اتر کر پیدل مزار تک پہنچنے کی کوشش کی، جہاں انہوں نے دیوار پر چڑھ کر مزار میں داخل ہو کر فاتحہ خوانی کی۔








