امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر مبنی خط لکھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے کہا، یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ میں کار جن کھڑگے اور راہل گاندھی کا شکر یہ اداکرتا ہوں کہ انہوں نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ ہم کچھ ایسا نہیں مانگ رہے جو ہمیں پہلے نہ دیا گیا ہو ۔ ہمیں کئی بار کیا گیا ہے کہ مناسب وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا، اب وقت آگیا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دیا جائے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ ، عوامی پلیٹ فارمز اور یہاں تک کہ سپریم کورٹ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ ”
عمر عبد اللہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آنے والے مانسون اجلاس میں جموں و کشمیر کی ریاستی درجے کی بحالی کے لیے بل پیش کرے ۔ یہ وہ وعدہ ہے جو مرکزی حکومت نے 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کیا تھا۔









