• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کارروائیاں جاری ہیں: جاوید احمد ڈار

پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کارروائیاں جاری ہیں: جاوید احمد ڈار

by امت ڈیسک
24/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر جمہوری اداروں کو جلد از جلد بحال کرنے کے لئے خواہاں ہے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس نے یہ انتخابات 1998، 2011 اور 2020 میں منعقد کرائے’۔ان کا کہنا تھا: ‘نیشنل کانفرنس کی یہ انتخابات منعقد کرانے کی ایک تاریخ ہے، جب ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب سال 1996 میں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنے تو سال 1998 میں پنچایتی انتخابات منعقد کئے گئے، بعد میں سال 2011 میں عمر عبداللہ صاحب کی حکومت، جس میں، میں وزیر مملکت تھا، میں بھی یہ انتخابات منعقد کئے گئے جن میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس وقت سے ہی یہاں پنچایتی راج کا تصور مضبوط ہوا’۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس نظام کو آگے لے جانے کے لئے پر عزم ہے۔

کسانوں کے معاملے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید احمد نے بتایا کہ حکومت زراعت میں خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جو منافع بخش زرعی معیشت کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا: ‘ خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان مضبوط رشتہ ہونا چاہیے،جہاں اعتماد ہوتا ہے وہاں اچھا کاروبار اور منافع ہوتا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ کم منافع اکثر ناقص معیار کی پیداوار سے حاصل ہوتا ہے اور حکومت اعلیٰ پیداوار، اچھی درجہ بندی والی اقسام متعارف کروا کر اس کا ازالہ کر رہی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ہم نرسریوں کی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ کسانوں کو بہتر معیار کے پودے اور بیج فراہم کئے جاسکیں’۔

نوجوان کاروباریوں اور فوڈ پروسیسنگ جیسے ویلیو ایڈڈ سیکٹرز سے وابستہ افراد کے خدشات پر بات کرتے ہوئے جاوید ڈار کہا: ‘حکومت مارکیٹ روابط قائم کرنے، پلیٹ فارم مہیا کرنے اور ان کے کاروباری امکانات کو بڑھانے کے لیے اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ ہم نئے کاروباری افراد کی صحیح معلومات کے ساتھ مدد کر رہے ہیں اور انہیں مارکیٹوں سے جوڑ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو بڑھا سکیں’۔

ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام پر ان کا کہنا تھا: ‘ یہ یونین ٹیریٹری کی سطح کی اسکیم ہے جس کو مرکز سپانسر کر رہا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘پانچ سالوں میں 5 ہزار کروڑ روپیے کی لاگت کے اس پروجیکٹ میں 39 اجزاء شامل ہیں، جن میں سے 16 زراعت سے متعلق ہیں اور باقی متعلقہ شعبوں سے متعلق ہیں’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

روس میں طیارہ حادثہ کا شکار 49 مسافر ہلاک

Next Post

صحیح وقت آنے پر ریاستی درجہ ضرور بحال کیا جائے گا:اشوک کول

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
صحیح وقت آنے پر ریاستی درجہ ضرور بحال کیا جائے گا:اشوک کول

صحیح وقت آنے پر ریاستی درجہ ضرور بحال کیا جائے گا:اشوک کول

حکومت نے پلوامہ رینج میں سی آر پی ایف کو 10 سال کے لیے فیلڈ فائرنگ مشق کی اجازت دی

حکومت نے پلوامہ رینج میں سی آر پی ایف کو 10 سال کے لیے فیلڈ فائرنگ مشق کی اجازت دی

بلال غنی لون کا چھوٹے بھائی سجاد غنی لون کی طرح حریت سے یو ٹرن:

بلال غنی لون کا چھوٹے بھائی سجاد غنی لون کی طرح حریت سے یو ٹرن:

منشیات سے پاک جموں و کشمیر‘‘ کے موضوع پر سمینار کا انعقاد:

منشیات سے پاک جموں و کشمیر‘‘ کے موضوع پر سمینار کا انعقاد:

منشیات کے خلاف جنگ

منشیات کے خلاف جنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »