• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیل نے اقدامات نہ کئے تو ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم

اسرائیل نے اقدامات نہ کئے تو ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلیں گے: برطانوی وزیراعظم

by امت ڈیسک
30/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لندن: برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں ہولناک صورتِ حال کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔اس بات کا اعلان منگل کو ایک حکومتی بیان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کابینہ سے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا امن عمل میں ایک حقیقی پیشرفت کے طور پر ہوگا۔

خاص طور پر اْس وقت جب 2 ریاستی حل کو سب سے زیادہ اثرانداز بنایا جا سکتا ہو۔کیر اسٹارمر نے مزید کہا کہ چونکہ اس وقت 2 ریاستی حل کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لیے اب عمل کا وقت ہے۔وزیراعظم نے گرما کی تعطیلات کے دوران ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے اور مجوزہ امن منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ان پر ان کی جماعت لیبر پارٹی کے اندر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔پیر کے روز اسکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسٹارمر نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت اور”تباہ کن انسانی بحران“ پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ‘ فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ منصوبہ پر کام کر رہا ہے جس پر تینوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ہفتہ رابطہ ہوا تھا۔

اگرچہ منصوبہ کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم اسٹارمر نے اسے ”خواہشمندوں کا اتحاد“ قرار دیا جیسا کہ یوکرین کے لیے عالمی حمایت کی مثال ہے۔وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق اسٹارمر یہ منصوبہ دیگر بین الاقوامی اتحادیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی ریاستوں کے ساتھ بھی زیر بحث لائیں گے۔غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو 22 ماہ گزر چکے ہیں اور انسانی بحران پر اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے جسے اس کی حکومت مسترد کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے منگل کے دن نیویارک میں 2 ریاستی حل کی حمایت پر زور دیا۔برطانیہ کی ماضی کی حکومتیں یہ کہتی آئی ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ”درست وقت“ پر کیا جائے گا مگر اس حوالہ سے کبھی کوئی حتمی ٹائم فریم یا شرائط طے نہیں کی گئیں۔

اس معاملہ کو ایک بار پھر اس وقت تقویت ملی جب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ جمعرات کے دن کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔گزشتہ جمعہ کو برطانوی پارلیمنٹ کی 9 مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد ارکان نے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے جس میں فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تجارت پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

Next Post

شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے؛ ٹرمپ کا اسلام آباد کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے؛ ٹرمپ کا اسلام آباد کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان

شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے؛ ٹرمپ کا اسلام آباد کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان

کپواڑہ: ورنو لولاب میں کوٹھا گر آنے سے ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

کپواڑہ: ورنو لولاب میں کوٹھا گر آنے سے ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

مالیگاؤں دھماکہ 2008 معاملے میں سادھوی پرگیہ سمیت تمام ملزمین بری، 17 سال بعد این آئی اے کورٹ کا فیصلہ

مالیگاؤں دھماکہ 2008 معاملے میں سادھوی پرگیہ سمیت تمام ملزمین بری، 17 سال بعد این آئی اے کورٹ کا فیصلہ

اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی

نریندر مودی کی دوستی کا خمیازہ بھگت رہا ہے ملک…‘‘ ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان پر کانگریس کا بڑا حملہ

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کی عرضی، دہلی ہائی کورٹ نے این آئی اے کو نوٹس جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »