امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 اگست : جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چوسیتی میں خوفناک بادل پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری ذرائع نے جمعرات کو تصدیق کی۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں — جن میں سے بیشتر کو ضلع اسپتال کشتواڑ اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال پڈر میں داخل کیا گیا ہے۔
بڑے پیمانے پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں این ڈی آر ایف، فوج، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی رضاکار شامل ہیں۔ فضائیہ کو انخلا کے لیے الرٹ پر رکھا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام لاپتہ افراد کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔
حکام کے مطابق، یہ بادل اس وقت پھٹا جب چوسیتی میں بڑی تعداد میں عقیدت مند ماتا مچھیل یاترا کے لیے جمع تھے۔ بادل پھٹنے سے گھروں، دکانوں اور ایک کمیونٹی کچن کو بہا لے گیا اور اس دور افتادہ علاقے میں وسیع تباہی مچا دی۔ (کے ڈی سی)










