• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عقیدہ، توحید اور توہم پرستی

اکہال کولگام آپریشن: تین دہائیوں کا طویل ترین انکاؤنٹر11روز بعد ختم

اُمت ڈیسک رپورٹ/جہانگیر عزیز

by امت ڈیسک
14/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکہال علاقے میںگھنے جنگلات میںملی ٹینسی مخالف آپریشن کو سرکاری طور پر 11 دن بعد پیر کی شام بند کر دیا گیا، جسے علاقے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں سب سے طویل آپریشن میں سے ایک تصادم کو علاقے میں موجودعسکریت پسندوںکے پورے گروپ کو بے اثر کیے بغیر ختم ہو گیا ہے‘جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی فائرنگ کے بعدعلاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ یاد رہے اس تصادم میں دو فوجی اہلکار اور ایک مقامی ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے ۔

یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا تھا جب فورسزاہلکاروںنے دور دراز اور گھنے جنگلات والی اکہال پٹی میں ایک بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کاروائی شروع کی تھی ۔ آپریشن کے ابتدائی دنوں میںعلاقے میں موجود عسکریت پسندوں سےتصادم کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حکام کے مطابق ایک مقامی ملی ٹینٹ مارا گیا۔ تاہم، انکائونٹر میں دو فوجی اہلکاروں کی جان بھی گئی اور دیگر 9زخمی ہوئے۔عسکریت پسند‘ فوج، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، اور ایلیٹ پیراکمانڈوزکی مشترکہ ٹیم کے گھیرےسے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلسل کوششوں بشمول گہری زمینی تلاشی، ڈرون نگرانی، تھرمل امیجنگ، اور سونگھنے والے کتوں کی تعیناتی کے باوجود، عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی نیاتصادم نہیں ہوا۔11 دنوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن کو مزید فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع نہ ملنے کے بعد آپریشن کو باضابطہ طور پر پیر11 اگست کو ختم کر دیا گیا۔

تصادم کے دوران مارے گئے مقامی ملی ٹینٹ کی شناخت پلوامہ کےحارس نذیرکے بطور ہوئی ہے، جبکہ مہلوک فوجی اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک پرتپال سنگھ اور سپاہی ہرمیندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے؛ دس دیگر فوجی اہلکارنھی تصادم آرائی کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے اَکہال کے جنگلات میں قدرتی غاریں، فرار کے متعدد راستے اور پیر پنچال پہاڈی سلسلے سے براہ راست رابطہ موجود ہے۔ یہ بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس نائٹ ویژن آلات، طویل فاصلے تک مار کرنے والی رائفلیں اور وآفر مقدار میں گولہ بارود موجود ہے۔

آپریشن کے دوران آرمی کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی نلن پربھات سمیت اعلیٰ افسران نے علاقے کا دورہ کیا ہے اور کاروائی کی نگرانی کی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی اسی پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے تحت گڈول کے مقام پر ایک شدید انکاؤنٹر ہوا تھا، جو سات دنوں تک جاری رہا۔ اس تصادم میں فوج کے ایک کرنل، ایک میجر اور جموں وکشمیر پولیس کے ایک ڈی ایس پی ہلاک ہوئے تھے۔ موجودہ آپریشن نے اس گزشتہ انکاؤنٹر کی سنگینی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وقت کے لحاظ سے اب یہ وادی میں ہونے والا سب سے طویل انکاؤنٹر بن چکا ہے۔

کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران اس نوعیت کے طویل آپریشن کم ہی دیکھنے میں آئے ہیں۔ وادی میں سکیورٹی صورتحال کی نزاکت اور ’خطے میں امن‘ کی بحالی کے لیے ایسے آپریشنز نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں یہ آپریشن کشمیر کی سکیورٹی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر درج کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

’’جموں و کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیاں ’’بیڈروم جہادیوں‘‘ کے خطرے سے پریشان‘‘

Next Post

35 سال پرانا قتل کا معاملہ: سرلا بٹ نامی نرس کے قتل معاملے میں لبریشن فرنٹ چیرمین یاسین ملک کے گھر سمیت 8 ٹھکانوں پرپولیس کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
عقیدہ، توحید اور توہم پرستی

35 سال پرانا قتل کا معاملہ: سرلا بٹ نامی نرس کے قتل معاملے میں لبریشن فرنٹ چیرمین یاسین ملک کے گھر سمیت 8 ٹھکانوں پرپولیس کے چھاپے

وزیر اعظم مودی کا پاکستان کو ایٹمی دھمکیوں پر سخت انتباہ؛ کہا خون اور پانی ساتھ نہیں بہہ سکتے

وزیر اعظم مودی کا پاکستان کو ایٹمی دھمکیوں پر سخت انتباہ؛ کہا خون اور پانی ساتھ نہیں بہہ سکتے

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے گھر گھر مہم کا اعلان

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے گھر گھر مہم کا اعلان

کپواڑہ: ورنو لولاب میں کوٹھا گر آنے سے ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

سرینگر کی ایم بی بی ایس کی طالبہ صباء رسول ایران میں انتقال کرگئیں

ایل جج منوج سنہا نے راج بھون نے ترنگا لہرایا

ایل جج منوج سنہا نے راج بھون نے ترنگا لہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »