امت نیوز ڈیسک //
لداخ، 09 ستمبر : لداخ کے سیاچن گلیشیئر میں منگل کے روز برفانی تودہ گرنے سے مہار رجمنٹ کے تین فوجی جاں بحق ہوگئے، حکام نے بتایا۔
ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ فوجی تقریباً پانچ گھنٹے تک برف میں دبے رہے جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک فوجی کیپٹن، جو اس تودے کی زد میں آگئے تھے، کو زندہ بچا لیا گیا۔ —(کے این او)









