امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 10 ستمبر: جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور بیج بہارا علاقوں میں ایک ملی ٹینٹ کے فرار کے کیس کے سلسلے میں چھاپے مار رہی ہے۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیم پولیس کے ساتھ مل کر اونتی پورہ اور بیج بہارا میں دو مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
یہ چھاپے حزب المجاہدین کے ملی ٹینٹ امین بابا کے فرار کے کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے فائل ہونے تک کسی گرفتاری یا برآمدگی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔ (جی این ایس)









