• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیل کا قطر کے دوحہ میں فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما ازجان: رپورٹ

اسرائیل کا قطر کے دوحہ میں فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما ازجان: رپورٹ

by امت ڈیسک
09/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک /
دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیا اور ظہیر جبرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوحا کے علاقہ قطارہ میں یکے بعد دیگرے زوردار دھماکے سنائی دیے، جن کی تعداد کم از کم چھ بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کا نشانہ وہ عمارت بنی جہاں حماس کے نمائندے قطر میں جاری مذاکرات کے سلسلے میں موجود تھے۔

اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی شن بیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے دوحا میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے اعلان کیا تھا کہ حماس کی قیادت جہاں بھی ہوگی، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "حماس کی بڑی قیادت بیرونِ ملک مقیم ہے اور فوج اپنے اہداف تک پہنچنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔”

یاد رہے کہ جولائی 2024 میں بھی اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ برسوں میں لبنان، شام اور یمن میں بھی حماس اور اس کے اتحادیوں پر اسرائیلی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق دوحا میں یہ حملہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے بلکہ قطر کو بھی براہِ راست تنازعہ میں گھسیٹنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد خلیجی ممالک میں شدید بےچینی پائی جا رہی ہے جبکہ عرب دنیا کے مختلف حلقوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لداخ میں سیاچن بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی ہلاک

Next Post

سی پی رادھا کرشنن بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

06/02/2026
Next Post
سی پی رادھا کرشنن بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

سی پی رادھا کرشنن بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

عمر عبداللہ نے  مہراج ملک کے اہل خانہ سے ملاقات کی، پی ایس اے کو ’اختیارات کا صریح غلط استعمال‘ قرار دیا

عمر عبداللہ نے مہراج ملک کے اہل خانہ سے ملاقات کی، پی ایس اے کو ’اختیارات کا صریح غلط استعمال‘ قرار دیا

ایس آئی اے کے جموں کشمیر میں چھاپے

حزب ملی ٹینٹ فرار کیس: جنوبی کشمیر میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری

ٹرمپ کا بھارت امریکہ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان، پی ایم مودی کو ایک بار پھر ‘بہترین دوست’ قرار دیا

ٹرمپ کا بھارت امریکہ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان، پی ایم مودی کو ایک بار پھر 'بہترین دوست' قرار دیا

مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

پی ایس اے مہراج ملک پر محض حضرت بل واقعہ سے توجہ ہٹانے کے لیے عائد کیا گیا: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »