• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تباہ کن سیلاب سے نقصان کی رپورٹ کو نہیں دی حتمی شکل، سی ایم نے اہم ہدایت دے دی

by امت ڈیسک
22/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تباہ کن سیلاب آنے کے تقریباً ایک ماہ بعد جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندان اور کسان اب بھی سرکاری امداد کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ نے ابھی تک نقصان کے تخمینے کی رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دی ہے، یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اگست اور ستمبر میں آنے والے سیلاب نے جموں خطہ اور وادی کشمیر میں زرعی اراضی کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا، مکانات تباہ ہو گئے اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، بشمول پلوں اور سڑکوں کو۔ اس ماہ کے شروع میں کئے گئے ابتدائی تشخیص کے باوجود، مرکزی حکومت کو حتمی نقصان کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔

جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ نے ابھی تک صوبے میں ہونے والے نقصان کا حتمی اندازہ نہیں لگایا ہے۔ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر انشول گرگ نے کہا کہ تشخیص متعلقہ حکام کر رہے ہیں۔ گرگ نے ای ٹی وی بھرت کو بتایا، "چیف سکریٹری نے تمام محکموں کو جمعرات تک اسیسمنٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تشخیص مکمل ہونے کے بعد، رپورٹ حکومت ہند کو بھیج دی جائے گی۔”

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا تخمینہ لگانے میں تیزی لائیں تاکہ ایک جامع سیلاب پیکیج کے لیے حکومت ہند کو رپورٹ پیش کی جاسکے۔

عمر نے ہفتے کے روز کہا کہ سیلاب نے 330 پلوں، تقریباً 1500 کلومیٹر سڑکوں، سرکاری عمارتوں، فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچایا۔ "وزیر اعظم (نریندر مودی) دورے پر آرہے ہیں؛ ہم ایک جامع ریلیف پیکیج کا مطالبہ کریں گے تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کچھ بہت ضروری ریلیف مل سکے۔” انہوں نے ہائی وے کی بندش سے متاثرہ سیب کے کاشتکاروں کو معاوضے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان کے نائب سریندر چودھری نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم جموں و کشمیر کے لیے 2014 کے پیکیج سے دوگنا پیکج کا اعلان کریں گے۔ چودھری نے کہا، "جموں میں دکانداروں سے لے کر تاجروں تک سبھی کو نقصان ہوا ہے۔ کشمیر میں کسان اور سیب کے کاشتکار یکساں طور پر متاثر ہوئے ہیں،”

2014 میں، وزیر اعظم مودی نے اپنے جموں اور کشمیر کے دورے کے بعد 80,000 کروڑ کے امدادی اور تعمیر نو کے پیکیج کا اعلان کیا، جو خطرناک سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف: فاروق عبداللہ

Next Post

تہاڑ جیل سے افضل گرو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کی درخواست

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
تہاڑ جیل سے افضل گرو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کی درخواست

تہاڑ جیل سے افضل گرو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کی درخواست

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

شوپیاں: ٹاٹا موبائل دیوار سے ٹکرا گئی، ڈرائیور ازجان

13 سالہ افغان لڑکا دو گھنٹے طیارے کے لینڈنگ گیر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

13 سالہ افغان لڑکا دو گھنٹے طیارے کے لینڈنگ گیر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

کابینہ نے اسمبلی کا خزاں اجلاس 13 اکتوبر سے بلانے کی سفارش کی

کابینہ نے اسمبلی کا خزاں اجلاس 13 اکتوبر سے بلانے کی سفارش کی

اعظم خان کو 23 ماہ بعد جیل سے ملی رہائی

اعظم خان کو 23 ماہ بعد جیل سے ملی رہائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »