امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 6 اکتوبر : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کشمیر نیوز کارنر کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ اعلان کیا اور ساتھ ہی بہار اسمبلی انتخابات اور ملک بھر میں دیگر ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کیا۔
بڈگام سیٹ اس وقت خالی ہوئی جب وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے یہ سیٹ چھوڑ دی اور گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات میں جیتے گئے گنڈر بل سیگمنٹ کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا۔
نگروٹہ سیٹ خالی اس وقت ہوئی جب سینئر بی جے پی رہنما دیوندر سنگھ رانا کا 31 اکتوبر کو انتقال ہو گیا، جو جموں کشمیر میں انتخابات کے نتائج کے اعلان کے چند ہفتوں بعد ہوا تھا۔









