امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کو مبینہ طور پر حالیہ حملے کے بعد دلی کی تہار جیل کے جیل نمبر 1 میں منتقل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے تصدیق کی کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے رشید کو اس مبینہ حملے کے بعد ایک اور بلاک میں منتقل کیا گیا، جس نے سکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا۔
پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ جیل میں بند رشید پر معمول کے میل جول کے دوران بعض قیدیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ پارٹی نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، "یہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ حراستی سلامتی اور قیدیوں کے قانونی حقوق کا معاملہ ہے۔”
یاد رہے کہ انجینئر رشید 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ وہ اس وقت زیر حراست تھے۔ (کے این ٹی)









