• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

ٹریفک جام، عوام اور حکام

گلفام بارجی/ہارون سرینگر

by امت ڈیسک
07/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

وادی میں بڑتے ٹریفک دباؤ کے ساتھ ہی ٹریفک جام اب روز کا معمول بن گیا ہے جو سفر پندرہ منٹ میں طے ہوتا تھا وہ اب گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ اگر ہم دیکھیں تو ٹریفک جام کے کئی وجوہات ہےجیسے ٹرانسپورٹ میں اضافہ۔ یہ بھی دیکھا گیا ہےکہ جس طرح ہر ایک گھر میں ہر ایک فرد کے پاس موبائل فون ہے بالکل اسی طرح گھر میں ہر ایک فرد کے پاس گاڑی ہے یعنی ہر گھر میں تین تین چار چار گاڑیاں ہیں۔ دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ سڑکوں کی تنگی کی وجہ سے بھی ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔ جو سڑکیں آج سے پچاس یا ساٹھ سال پہلے تھی ان ہی سڑکوں کو رنگ روغن کرکے تسلی دی جاتی ہےکہ اب ان سڑکوں کو کشادہ کیا گیا ہے اور اب ٹریفک جام سے نجات ملےگی۔

یہاں پر میں ایک اہم بات کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ سرکار کی طرف سے باظابطہ ٹریفک قوانین مرتب کئے گئے ہیں اگر انسان ان ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر گاڑی چلائے گا تو ناممکن ہےکہ ٹریفک جام یا کوئی حادثہ ہونے کا احتمال ہوگا۔ شاید آپ کو یاد ہوگا آج سے ایک سال پہلے صفاکدل سرینگر میں ایک نوجوان جسے لواحقین صدر اسپتال سرینگر میں علاج ومعالجہ کے لئے لے جارہے تھے کی موت بھی ٹریفک جام کی وجہ سے ہوئی تھی حالانکہ بقول مرحوم نوجوان کے لواحقین مقامی پولیس نے بھی بے حد کوشش کی تھی کہ نوجوان کو ٹریفک جام سے نکال کر اسپتال پہنچایا جائے تاکہ اسے بروقت علاج و معالجہ ہوسکے لیکن صفاکدل علاقے میں اس قدر ٹریفک جام لگا تھا کہ اس نوجوان کی زندگی بھی ٹریفک جام کے نظر ہوگئی اور مقامی پولیس کی انتھک کوشش بھی رنگ نہ لاسکی۔ اب بات کرتے ہیں ٹریفک جام کے لئے عوام کیسے ذمہ دار ہے۔ جب ایک گاڑی چلانے والا گاڑی چلاتاہے تووہ اپنی مرضی سے گاڑی چلاتاہے اسے یہ احساس ہی نہیں ہوتا ہےکہ جس طریقے سے وہ گاڑی چلاتا ہے کہیں ایسا کرنے سے ٹریفک جام کا احتمال تو نہیں ہے؟ یا جس سائیڈ سے وہ گاڑی چلاتا ہے کیا وہ سائیڈ اسی کا ہے؟ گاڑی چلاتے وقت کیا وہ سرکار کی طرف سے دئے گئے ٹریفک قوانین کے عین مطابق گاڑی چلاتاہے؟لیکن ان سب باتوں سے بےنیاز ہوکر ایک گاڑی چلانے والا اپنی گاڑی کو چلاتے ہوئے دوسری گاڑی چلانے والے کے لئے کئی پریشانیاں پیدا کرتا ہے۔

اگرچہ سرکار نے عوام کی سہولیت کے لئے سمارٹ سٹی بسیں بھی مہیا کرائی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ہےکہ کیا یہ بسیں جہاں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کررہی ہیں کہیں یہ سمارٹ سٹی بسیں بھی شہر سرینگر میں ٹریفک جام کا وجہ تونہیں بن رہی ہےجس کے لئے حکام کو پہلے ایک مکمل پلان ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے تکلیف نہ ہوں۔ چودہ فٹ سڑک کی چوڑائی میں جب ایک انسان اپنی کار کو سڑک کے ایک کنارے پر کھڑا کرکے چھ فٹ پر قبضہ کرلیتا ہے تو دوسرا انسان اسی سڑک کے دوسرے کنارے پر اپنی گاڑی کھڑی کرکے باقی چھ فٹ پر قبضہ جمالیتا ہے تو خدا راء آپ ہی بتائے باقی دو فٹ میں کہاں کی گاڑی پار ہوگی تو اس کے لئے ہم حکام کو کیسے ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔

اس بات کا مشاہدہ آپ نے بھی کیا ہوگا کہ جن افراد کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں ان کے پاس ان گاڑیوں کو رکھنے کے لئے جگہ ہی نہیں ہے اور وہ لوگ ان گاڑیوں کو سڑکوں پر پارک کرتے ہیں یہ بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے ٹریفک جام کی۔ کچھ عرصہ پہلے سرکار نے ایک قانون بنایا تھا کہ جس شخص کے پاس اپنے گھر میں کار پارکنگ ہوگی وہی شخص گاڑی خرید سکتا ہے لیکن نہ جانے کیوں عوام دوست اس قانون کو پھر نظر انداز کیا گیا۔آپ نے اس بات کا بھی مشاہدہ کیا ہوگا کہ شہر سرینگر یا دوسرے اضلاع میں کچھ اسطرح کے شاپنگ مال یا ریسٹوران بنائے گئے ہیں جن کا کار پارکنگ سسٹم زیرو ہےان شاپنگ مالز اور ریسٹوران کے باہر بھی غیر قانونی طریقے سے لوگ اپنی گاڑیوں کو پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام انسان کئی طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہوتا ہے۔یہاں پر متعلقہ اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے شاپنگ مال، ریسٹوران یا اس قسم کی کوئی ایسی چیز تعمیر کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ بزنس سینٹر تعمیر ہونے سے عام انسان کو کل کہیں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریفک جام کی ایک اور وجہ جس سے میں نے ذاتی طور بھی محسوس کیا ہے وہ کہ آج کل ایک رواج بن گیا ہےکہ اکثر نوعمر لڑکے اور لڑکیاں اسکوٹی، موٹر سائیکل یا گاڑی ڈرائیونگ کرتے ہیں اور ان میں زیادہ تعداد 13 سال سے 18 سال تک کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی ہوتی ہے مطلب وہ بغیر لائسنس کے ہوتے ہیں اور ٹریفک قوانین سے بالکل بے خبر ہوتے ہیں اور ڈرائنگ کے دوران ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے آگے نکل جائے جس کے لئے وہ کبھی دائیں کبھی بائیں کرکے ٹریفک جام کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں یہاں تک اکثر یہ بھی دیکھا گیا کہ یہی نوعمر اپنی ناتجربہ گی کی وجہ سے حادثات کا شکار بھی ہوتے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اب ہم کہیں گے کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ ان کو اس طرح کی جان لیوا چیزیں استعمال کرنے سے منع کریں کیا آپ اس بات بے خبر ہےکہ جب ایک نابالغ لڑکا یا لڑکی اسکوٹی، موٹرسائیکل یا گاڑی ڈرائنگ کرتے ہیں تو ان کے والدین یا ان کے بڑے ان کے ساتھ میں سیٹ پر بیٹھے نہیں ہوتے اور اپنے بچوں پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کےکم عمر بچے اس قسم کا کارنامہ انجام دے رہے ہیں یہاں پر حکام کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ پہلے ان بچوں کے والدین کی کونسلنگ کریں اور بعد میں بچوں کی حالانکہ چند ماہ پہلے ٹریفک حکام کی جانب سے ان نابالغ بچوں کے خلاف کارروائی کرنے کی غرض کئی اہم سڑکوں چوراہوں پر ناکے لگائے گئے تھے لیکن بعد میں یہ عمل پھر سے سست پڑگیا۔اسی طرح سرکار کی طرف سے واضح طور ایک قانون بھی عمل میں لایا گیا جس کے تحت ان نابالغ بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین یا جو گاڑی یہ نابالغ بچے استعمال کررہے ہیں اور جس کے نام یہ گاڑی ہوگی اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے یعنی گاڑی کے مالک کو کم سے کم تین سال کی جیل ہوگی اور کئی ہزار روپے جرمانہ بھی ہوگا۔یہاں پر متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ وہ اس کاروائی کو جاری رکھیں۔

اب ٹریفک جام کی ایک اہم اور اصلی وجہ وہ ہے موبائل فون۔ جب یہاں موبائل فون متعارف ہوا تو محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایک اہم اور فائدہ مند ایڈوائزری جاری کی گئی کہ دوران ڈرائیونگ کوئی بھی شخص موبائل فون استعمال نہیں کرےگا اور اسے جرم قرار دیا گیا حالانکہ اوائل میں گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے اور ان حادثات میں کئی قیمتی جانیں بھی تلف ہوئی اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اگرچہ ٹریفک حکام کچھ عرصہ کے لئے حرکت میں آیا تھا اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کےخلاف باضابطہ کارروائی عمل میں لائی جاتی تھی لیکن اس عمل کو بھی بعد میں پس پشت ڈال دیا گیا۔ آپ نے اس بات کا مشاہدہ خود بھی کیا ہوگا کہ جب ایک گاڑی چلانے والا گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال کرتاہے تو ایسے میں اس کو نہ آگے کا پتہ ہوتا ہے اور نہ پیچھے کا پتہ ہوتا ہے کیونکہ اس کا سارا دھیان موبائل فون کی طرف لگا رہتا ہے تو اس صورت میں ٹریفک جام یا حادثہ ہونے کا احتمال زیادہ رہتا ہے۔ یہاں پر میں متعلقہ حکام سے گزارش کرتا ہوں کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو پھر سے شروع کریں تاکہ آنے والے وقت میں ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام پر بھی کسی حد کنٹرول کیا جاسکے۔

الغرض ٹریفک جام اور ٹریفک حادثات سے نجات پانے کے لئے حکام سے ذیادہ عوام کو پہل کرنی ہوگی اور عوام کے تعاون کے بغیر حکام اپنی بے بسی اور لاچارگی کا ہی اظہار کرے گی۔اس لئے آئے ہم سب متعلقہ حکام کو اپنا تعاون فراہم کرکے اس پیچیدہ مسئلے کو سلجھانے میں ان کی مدد کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں زمین ہڑپنے کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 10 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

Next Post

مہاراجہ کے زمانے کی دربارمو کی روایت پھر زندہ؟؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کی لوٹ مار جاری! وینزویلا کا تیل امریکا کے لیے اتنا قیمتی کیوں؟

فرشتوں سے بہتر انسان بننا ہی کیوں

16/01/2026
امریکہ کی لوٹ مار جاری! وینزویلا کا تیل امریکا کے لیے اتنا قیمتی کیوں؟

امریکہ کی لوٹ مار جاری! وینزویلا کا تیل امریکا کے لیے اتنا قیمتی کیوں؟

16/01/2026

کشمیر بغیر برف کے: ایک انتباہی موسمِ سرما

16/01/2026
جموں و کشمیر کے سرکاری تعلیمی ادارے  تشویشناک صورتحال میں ”تعلیم کا اجالا یا انتظامیہ کی تاریکی؟ یو ٹی کے تعلیمی نظام پر ایک نوحہ’’

علمائے حق کی توہین ناقابلِ برداشت: کشمیری قوم کا دوٹوک مؤقف

09/01/2026

یومِ جمہوریہ: قوم کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ

09/01/2026
نسائی شاعری کا ارتقا

نسائی شاعری کا ارتقا

09/01/2026
Next Post
مہاراجہ کے زمانے کی دربارمو کی روایت پھر زندہ؟؟

مہاراجہ کے زمانے کی دربارمو کی روایت پھر زندہ؟؟

کوئی میٹر نہیں، کوئی مفت بجلی فائدہ نہیں: وزیر اعلی عمر عبداللہ

کوئی میٹر نہیں، کوئی مفت بجلی فائدہ نہیں: وزیر اعلی عمر عبداللہ

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

انجینئر رشید کے معاملے میں دو ججوں کی بینچ نے الگ الگ فیصلہ سنایا

کوئی میٹر نہیں، کوئی مفت بجلی فائدہ نہیں: وزیر اعلی عمر عبداللہ

کسی کو مہم چلانے پر مجبور نہیں کیا جاتا: عمر عبداللہ

جعلی سم کارڈز کے اجراء کی روک تھام کے لیے گاندربل پولیس کی کارروائی، سم کارڈ فروش مراکز پر چھاپے

جعلی سم کارڈز کے اجراء کی روک تھام کے لیے گاندربل پولیس کی کارروائی، سم کارڈ فروش مراکز پر چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »