امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 8 نومبر : فوج نے ہفتہ کے روز بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں ایک دراندازی مخالف کارروائی کے دوران دو دراندازووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:”دو ملی ٹینٹوں کو سکیورٹی فورسز نے جاری آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔ علاقے کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔”
اس سے قبل فوج نے بتایا تھا کہ دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور ملی ٹینٹوں کو گھیر لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)









