امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: 10 نومبر کو لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، کیونکہ زخمیوں میں سے دو افراد نے پیر کے روز ایل این جے پی اسپتال میں دم توڑ دیا، ایک سرکاری اہلکار نے بتایا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ لقمان اور 50 سالہ ونئے پاتھک شامل ہیں۔ اس سے قبل ایک اور زخمی، بلال، گزشتہ جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی تھی۔
تازہ اموات کے بعد اس ہائی انٹینسٹی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، جبکہ کئی زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے تازہ اموات کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور جلد ہی پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔








