• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ادھم پور میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع

اودھم پور تصادم میں ایک پولیس اہلکار ازجان، ایک ملی ٹینٹ کے زخمی ہونے کا شبہ

by امت ڈیسک
16/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 15 دسمبر : جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے ایک دور افتادہ جنگلاتی گاؤں میں پیر کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک ملی ٹینٹ کے زخمی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حکام نے بتایا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم علاقے کو سخت سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے اور تمام ممکنہ فرار کے راستے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ علاقے میں موجود مسلح افراد کو قابو میں کیا جا سکے۔

یہ تصادم مجالتہ علاقے کے گاؤں سوان میں اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس جموں بھیم سین توتی نے کہا کہ پولیس کو مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مسلح افراد سے رابطہ قائم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم آپریشن میں شامل ہے۔

ایک اور بیان میں آئی جی پی نے کہا کہ ایک نہایت محدود ایس او جی ٹیم نے ملی ٹنٹوں کا سامنا کیا، تاہم اندھیرے اور دشوار گزار علاقے کے باعث جنگلات میں تلاشی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق شام تقریباً 6 بجے ہونے والے اس تصادم میں ایک ایس او جی اہلکار زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ازجان ہو گیا۔ ابتدائی فائرنگ میں ایک مسلح شخص کے زخمی ہونے کا بھی شبہ ہے۔

آپریشن کو رات کے وقت معطل کر دیا گیا ہے اور منگل کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ علاقے میں مزید فورسز تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ گھیراؤ مضبوط بنایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لال قلعہ دھماکہ: عدالت نے شعیب اور نصیر بلال کی این آئی اے کی تحویل میں مزید چار دن کی توسیع کردی

Next Post

کشمیر میں آن لائن ملی ٹنسی کی تشہیر کے معاملے میں سی آئی کے کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
کشمیر میں آن لائن ملی ٹنسی کی تشہیر کے معاملے میں سی آئی کے کے چھاپے

کشمیر میں آن لائن ملی ٹنسی کی تشہیر کے معاملے میں سی آئی کے کے چھاپے

انکاؤنٹر اپڈیٹ: مزید دو ایس او جی جوان زخمی، علاقہ سخت محاصرے میں

انکاؤنٹر اپڈیٹ: مزید دو ایس او جی جوان زخمی، علاقہ سخت محاصرے میں

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

کپوارہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان کی موت

کرائم برانچ کی بڑی کارروائی: فوڈ اینڈ سول سپلائز محکمہ میں لاکھوں کا چاول گھپلہ بے نقاب، تین افسران کے خلاف چارج شیٹ داخل

بڈگام میونسل کمیٹی عمارت گھپلےمیں تین ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

آئی پی ایل نیلامی 2026: جموں و کشمیر کے آقِب نبی ڈار کو دہلی کیپیٹلز نے 8.40 کروڑ روپے میں خریدا

آئی پی ایل نیلامی 2026: جموں و کشمیر کے آقِب نبی ڈار کو دہلی کیپیٹلز نے 8.40 کروڑ روپے میں خریدا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »