امت نیوز ڈیسک ///
شمس الدین کالونی، منڈل محلہ گنڈ کے رہائشیوں نے ڈی ڈی سی میڈم حکیمہ جی اور پی ڈی ڈی سب ڈویژن کنگن کے افسران بالخصوص اے ای ای فاروق احمد رینہ صاحب اور جے ای بشارت صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کوششوں سے علاقے میں ایک نیا بجلی کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا۔
گزشتہ کئی برسوں سے علاقے کے لوگ شدید کم وولٹیج کے مسئلے سے دوچار تھے کیونکہ بجلی ایک دور دراز ٹرانسفارمر سے فراہم کی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے یہ دیرینہ مسئلہ بالآخر حل ہو گیا ہے اور عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں عبدالرشید رینہ، منظور احمد رینہ، جلیل احمد بجراں اور شمس الدین رینہ نے اس مسئلے کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر ڈی ڈی سی میڈم حکیمہ جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی ڈی ڈی سب ڈویژن کنگن کے اے ای ای فاروق احمد رینہ صاحب اور جے ای بشارت صاحب کی انتھک محنت اور تعاون کو بھی سراہا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ان کی زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے سے کام کرتی رہے گی۔










