• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۱۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم میں 12 ہزار کلو سڑا ہوا گوشت ضبط: حکومت

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم میں 12 ہزار کلو سڑا ہوا گوشت ضبط: حکومت

by امت ڈیسک
13/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: حکومت نے جمعہ کو اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران جموں و کشمیر میں باسی اور غیر محفوظ گوشت و گوشت مصنوعات کی فروخت کے متعدد واقعات سامنے آئے، جن کے خلاف محکمہ خوراکی تحفظ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سرکار کے مطابق یہ واقعات معمول کی نگرانی مہمات کے دوران سامنے آئے جس کے بعد تمام اضلاع میں خصوصی انفورسمنٹ ڈرائیوز چلائی گئیں۔

حکومت کے مطابق دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 12 ہزار 183 اعشاریہ 5 کلوگرام باسی اور غیر محفوظ گوشت ضبط کر کے تلف کیا گیا جس کی مالیت تقریباً 29 لاکھ 19 ہزار 60 روپے بنتی ہے۔ اس دوران 1676 معائنہ جات انجام دیے گئے اور 144 نمونے حاصل کیے گئے۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق 17 نمونے غیر محفوظ جبکہ ایک نمونہ غیر معیاری قرار دیا گیا۔
ضلع سری نگر اور کولگام میں سب سے زیادہ مقدار ضبط کی گئی جبکہ کپوارہ، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع میں بھی نمایاں کارروائیاں کی گئیں۔

جموں صوبے میں بھی کارروائی کے دوران 7 ہزار 665 کلوگرام پنیر ضبط کیا گیا جس کی مالیت 16 لاکھ 32 ہزار 150 روپے بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کے نمونے تجزیے کے لیے جموں و کشمیر کی فوڈ لیبارٹریز کے علاوہ نیشنل فوڈ لیبارٹری، ایف آئی سی سی اور نیشنل میٹ ریسرچ کو بھی بھیجے گئے۔

حکومت نے واضح کیا کہ کارروائیاں فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈرڈ ایکٹ, 2006 کے تحت کی جاتی ہیں، جس میں معائنہ، نمونہ برداری، عدالتی کارروائی اور جرمانے شامل ہیں۔ اس قانون میں عمومی طور ایف آئی آر درج کرنے یا گرفتاری کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی لیے بیشتر معاملات میں گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی گئیں۔

محکمہ کے پاس جموں اور سری نگر میں جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں اور 12 موبائل فوڈ ٹیسٹنگ یونٹس موجود ہیں، تاہم تکنیکی عملے کی کمی کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔ خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ عارضی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ شہریوں کے لیے شکایات درج کرانے کی خاطر ٹول فری نمبر 104 اور آن لائن پورٹل بھی فعال ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور قانونی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بنگلہ دیش انتخابات 2026: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری اکثریت، طارق رحمان اگلے وزیر اعظم نامزد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بنگلہ دیش انتخابات 2026: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری اکثریت، طارق رحمان اگلے وزیر اعظم نامزد

بنگلہ دیش انتخابات 2026: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھاری اکثریت، طارق رحمان اگلے وزیر اعظم نامزد

13/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

جموں و کشمیر اسمبلی میں سڑے ہوئے گوشت کا معاملہ گونجا

13/02/2026
جموں و کشمیر میں من گھڑت خبروں کی روکتھام کی خاطر نئی میڈیا پالیسی زیر غور:حکومت

کشمیر میں 3,982 کنال کسٹوڈین اراضی غیر قانونی قبضے میں: حکومت

13/02/2026
سینئر این سی رہنما قمر علی اخون انتقال کر گئے، جموں و کشمیر اسمبلی کا خراجِ عقیدت

سینئر این سی رہنما قمر علی اخون انتقال کر گئے، جموں و کشمیر اسمبلی کا خراجِ عقیدت

13/02/2026
تنویـر صادق کا ایم ایل اے مہراج ملک کی رہائی کا مطالبہ، حراست کو ’ناانصافی‘ قرار دیا

تنویـر صادق کا ایم ایل اے مہراج ملک کی رہائی کا مطالبہ، حراست کو ’ناانصافی‘ قرار دیا

12/02/2026
راجستھان یونیورسٹی میں 33 کشمیری طلبہ معطل

راجستھان یونیورسٹی میں 33 کشمیری طلبہ معطل

12/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »