امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 19 فروری:راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں بدھ کی دیر رات سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی 54 راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ گشتی ٹیم نے نوشہرہ کے رائے پور علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت سچن کمار ولد سیجے کمار، ساکن سائر، نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے دو غیر ملکی ساختہ پستول (ترکی/چین ساختہ)، چار میگزین اور 15 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ اور بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔






