• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹرِیکوٹا نگر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر پر حملہ، ملزم گرفتار

ٹرِیکوٹا نگر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر پر حملہ، ملزم گرفتار

by امت ڈیسک
22/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: ٹرِیکوٹا نگر علاقے میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو ڈرانے، دھمکانے یا ان پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہیں بلکہ عوامی نظم و ضبط کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

نوجوان نے دھمکیاں دیں اور حملہ کیا
پولیس ترجمان نے بتایا کہ 20 فروری کو سب انسپکٹر راجیش کمار، جو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جموں میں تعینات ہیں، نے تحریری شکایت درج کروائی شکایت کے مطابق وہ سرکاری ڈیوٹی پر تھے اور ٹرِیکوٹا نگر پارک میں موجود تھے کہ اس دوران ایک نوجوان ان کے پاس آیا اور مبینہ طور پر نازیبا اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے لگا۔ سب انسپکٹر راجیش کمار نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ مذکورہ نوجوان نے انہیں دھمکیاں دیں اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ وردی میں ملبوس سرکاری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان پر جسمانی حملہ کیا۔

بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت کارروائی

معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بہو فورٹ پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی شواہد اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی شناخت سمت ورما کے طور پر ہوئی جو ضلع کٹھوعہ کے مانپور گاؤں کا رہائشی ہے اور اس وقت ٹرِیکوٹا نگر میں مقیم تھا بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا بڑا معاشی قدم، عالمی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ، ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا بڑا معاشی قدم، عالمی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ

21/02/2026
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

نابالغ کو گاڑی چلانے دینا پڑ گیا مہنگا، والد کو تین سال قید

21/02/2026
منوج سنہا نے شانتامنو کو جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف دلایا

منوج سنہا نے شانتامنو کو جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف دلایا

21/02/2026
سری نگر میں سی آر پی ایف کی گاڑی نہر میں جا گری، سات اہلکار زخمی

سری نگر میں سی آر پی ایف کی گاڑی نہر میں جا گری، سات اہلکار زخمی

21/02/2026
جموں و کشمیر میں من گھڑت خبروں کی روکتھام کی خاطر نئی میڈیا پالیسی زیر غور:حکومت

اسمبلی میں سمبل میں جے کے بینک برانچ کے مطالبے پر گرما گرم بحث

20/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ کشمیر کی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے: محبوبہ مفتی

20/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »