امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو لوک بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران نئے تعینات کیے گئے ریاستی الیکشن کمشنر شانتامنو کو عہدے کا حلف دلایا۔
راج بھون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ’’لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں شانتامنو نے جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری کے ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔‘‘ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے روبرو حلف لیا اور عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
حلف برداری کی اس تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اپنے کابینہ ساتھیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ شانتامنو کی بطور ریاستی الیکشن کمشنر تقرری کے بعد پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
کون ہے شانتانامو
شانتامنو 1991 بیچ کے جموں و کشمیر کیڈر کے آئی اے ایس افسر رہ چکے ہیں، جو حال ہی میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا۔ شانتانامو سے قبل بی آر شرما الیکشن آفیسر رہ چکے ہیں۔
نئے ریاستی الیکشن کمشنر شانتامنو نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف، غیر جانبدار اور مؤثر بنانے کے جمہوری عزم کا اظہار کیا۔






