• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
افغانستان۔پاکستان کشیدگی میں شدت، ڈرون حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، روس و چین کی جنگ بندی کی اپیل

افغانستان۔پاکستان کشیدگی میں شدت، ڈرون حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، روس و چین کی جنگ بندی کی اپیل

by امت ڈیسک
27/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
27 فروری 2026: افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ افغان طالبان کی وزارتِ دفاع اور حکومتی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پاکستان نے کابل اور دو دیگر افغان صوبوں میں فضائی کارروائیاں کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کو “کھلی جنگ” قرار دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرحد پار جھڑپیں ہوئیں۔

زبیح اللہُ مجاد نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے کابل، قندھار اور پکتیا کے علاقوں میں فضائی حملے کیے۔ ادھر پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان جانب سے ڈرون استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انسدادِ ڈرون نظام کے ذریعے انہیں مار گرایا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان نے اپنی جوابی کارروائی کو “آپریشن غضب لِلحق” کا نام دیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اس کارروائی میں درجنوں جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور اکتوبر میں ہونے والی مہلک جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ تھے، جن میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عالمی ردِعمل

روس، چین، ایران اور ترکی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے مسلح تصادم میں تیزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے بھی فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کریں۔

برطانیہ کی وزارت خارجہ نے دونوں فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی۔

ترکی کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان، افغانستان، قطر اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے علیحدہ علیحدہ رابطے کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی اور عالمی طاقتوں کی جانب سے ثالثی کی پیشکشوں کے باوجود زمینی صورتحال تاحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ مزید پیش رفت کا انتظار ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک، فلسطین کو انصاف ملنا ناگزیر: میرواعظ عمر فاروق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک، فلسطین کو انصاف ملنا ناگزیر: میرواعظ عمر فاروق

27/02/2026
اُدھمپور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

ایل او سی پر پاکستانی ڈرون کی مبینہ پرواز، فوج کی جوابی فائرنگ

27/02/2026
فوڈ سیفٹی محکمے کی چیکنگ، ماہ رمضان تک ہی محدود کیوں؟

فوڈ سیفٹی محکمے کی چیکنگ، ماہ رمضان تک ہی محدود کیوں؟

27/02/2026
راجوری میں  اسکول احاطے میں نشہ کرنے کے الزام میں ٹیچر معطل

راجوری میں اسکول احاطے میں نشہ کرنے کے الزام میں ٹیچر معطل

27/02/2026
دہلی ایکسائز پالیسی کیس: عدالت نے اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو بری کر دیا، سی بی آئی کی تفتیش پر سخت سوالات

دہلی ایکسائز پالیسی کیس: عدالت نے اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو بری کر دیا، سی بی آئی کی تفتیش پر سخت سوالات

27/02/2026
کابل پر پاکستانی بمباری، سرحدی جھڑپوں میں شدت کے بعد کشیدگی میں اضافہ

کابل پر پاکستانی بمباری، سرحدی جھڑپوں میں شدت کے بعد کشیدگی میں اضافہ

27/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »