• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, مارچ ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں پابندیاں، احتجاجی مظاہرے، موبائل انٹرنیٹ خدمات محدود

کشمیر میں پابندیاں، احتجاجی مظاہرے، موبائل انٹرنیٹ خدمات محدود

by امت ڈیسک
02/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکہ-اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر میں ہوئے احتجاج کے ایک روز بعد حکام نے کشمیر بھر میں خاص کر سرینگر کے حساس علاقوں بشمول شیعہ اکثریتی علاقوں میں پابندیاں عائد کر دی ہیں، حکام کی جانب سے یہ پابنایدں امن قائم رکھنے اور مزید احتجاج کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

جموں کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں نے سرینگر کے لالچوک علاقے خاص کر تاریخی گھنٹہ گھر کو سیل کر دیا ہے۔ گزشتہ روز یعنی اتوار کو گھنٹہ گھر کے قریب شیعہ آبادی نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔

حکام نے بتایا کہ لالچوک کو کانٹے دار تاروں سے سیل کر دیا ہے اور گھنٹہ گھر کی اور جانے والے سبھی راستوں پر پہلے بٹھا دئے گئے ہیں اور ٹریفک کی آواجاہی بھی مسدود کر دی گئی ہے تاکہ آج بھی اتوار کی طرح دوبارہ اجتماع نہ ہو سکے۔ حکام کی جانب سے سرینگر کے قدیم شہر اور دیگر شیعہ اکثریتی علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

پیر کو بھی شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے احتجاجیوں نے لال چوک کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم انہیں پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی اور بعض مقامات پر احتجاجیوں کو منتشر کرنے کےلئے سخت اقدامات اٹھائے۔

یہ پابندیاں اس وقت عائد کی گئیں جب جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کی شام ایک سیکیورٹی میٹنگ کی، جس میں سبھی کمیونٹیز سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔ ایل جی نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قانون و نظم برقرار رکھنے پر تعریف بھی کی۔

ہڑتال کی کال
میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق، جو کہ متحدہ مجلس علماء کے لیڈر ہے، نے آج ہڑتال کی کال دی ہے، جس کی حمایت سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کی ہے۔

اس ہڑتال کی کال اور پابندیوں کے درمیان، جموں و کشمیر حکومت نے آج اور آئندہ کل یعنی منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے اس اقدام کے لئے طلباء کی حفاظت کا حوالہ دیا ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے دکانیں اور دیگر نجی ادارے بند ہیں۔ عوامی نقل و حمل بھی متاثر ہے کیونکہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی سڑکوں سے غائب ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، تعلیمی ادارے بند، سکیورٹی ہائی الرٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، تعلیمی ادارے بند، سکیورٹی ہائی الرٹ

جموں و کشمیر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، تعلیمی ادارے بند، سکیورٹی ہائی الرٹ

01/03/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا اسرائیل پر سخت ردِعمل، نیتن یاہو کو ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دیا

01/03/2026
موجودہ صورتحال: پولیس کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے متعلق ایڈوائزری جاری

موجودہ صورتحال: پولیس کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے متعلق ایڈوائزری جاری

01/03/2026
ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کشمیر بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے

ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کشمیر بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے

01/03/2026
جرمِ عظیم کا دیا جائے گا سخت جواب، ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا بیان

جرمِ عظیم کا دیا جائے گا سخت جواب، ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا بیان

01/03/2026
آیت اللہ سید علی خامنہ ای امریکی-اسرائیلی حملے میں شہید

آیت اللہ سید علی خامنہ ای امریکی-اسرائیلی حملے میں شہید

01/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »