• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, مارچ ۱۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یومِ القدس کے موقع پر جموں و کشمیر میں ریلیاں

یومِ القدس کے موقع پر جموں و کشمیر میں ریلیاں

by امت ڈیسک
13/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: بین الاقوامی یومِ القدس کے موقع پر جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔ سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو کربلا کمپلیکس سے شروع ہو کر شہیدی چوک تک پہنچی جبکہ جموں کے علاقے بتھندی میں بھی ایک اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلیوں میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جبکہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرین نے امریکہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت بند کرے اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے اگر عالمی برادری خاموش رہی تو یہ مظالم مزید بڑھ سکتے ہیں۔

احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ یومِ القدس منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان اور انصاف پسند لوگ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ فلسطین کی آزادی تک ان کی آواز اور جدوجہد جاری رہے گی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابلِ برداشت ہیں اور عالمی برادری کو اس کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی کے باعث اسرائیل کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلسطینی عوام مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرنا ہم سب کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے اسرائیل کی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف دنیا کو آواز بلند کرنی چاہیے ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور دیگر علاقوں میں جاری حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔

بتادیں کہ بین الاقوامی یومِ القدس ہر سال ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ہے اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیاں،اجتماعات اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔

یومِ القدس کا آغاز 1979 میں ایران کے رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی کی اپیل پر کیا گیا تھا اس دن کا مقصد عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے مسئلے اور بیت المقدس کی اہمیت کی طرف مبذول کرانا ہے اس دن مسلمان اور دیگر انصاف پسند لوگ فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حضرت بل درگاہ میں جمعۃ الوداع کی نماز، تقریباً ایک لاکھ افراد کی شرکت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حضرت بل درگاہ میں جمعۃ الوداع کی نماز، تقریباً ایک لاکھ افراد کی شرکت

حضرت بل درگاہ میں جمعۃ الوداع کی نماز، تقریباً ایک لاکھ افراد کی شرکت

13/03/2026
جمعتہ الوداع کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کے دروازے بند، میرواعظ نظر بند

جمعتہ الوداع کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کے دروازے بند، میرواعظ نظر بند

13/03/2026
پی ایم مودی کی ایرانی صدر سے فون پر بات چیت؛ شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا

پی ایم مودی کی ایرانی صدر سے فون پر بات چیت؛ شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا

13/03/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

رمضان المبارک کا آخری جمعہ: جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ کشمیر کا خطاب

13/03/2026
ایران پر اسرائیل کا جوابی حملہ، اصفہان کے نیوکلیر مراکز میں دھماکے

ایران پر مسلط جنگ، کیا ٹرمپ کے لیے گلے کی ہڈی؟

13/03/2026
مکمل نابینا ہونے کے باوجود عزم کی مثال وادی کشمیر بانڈی پورہ کے عرفان احمد لون نے UPSC امتحان میں کامیابی حاصل کر لی:

مکمل نابینا ہونے کے باوجود عزم کی مثال وادی کشمیر بانڈی پورہ کے عرفان احمد لون نے UPSC امتحان میں کامیابی حاصل کر لی:

13/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »