• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, مارچ ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، کانگریس اور بی جے پی ارکان میں ہاتھا پائی

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، کانگریس اور بی جے پی ارکان میں ہاتھا پائی

by امت ڈیسک
27/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 27 مارچ: جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کے روز اُس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کے درمیان نعرہ بازی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران کانگریس ارکان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر بی جے پی ارکان نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بی جے پی کے رکن اسمبلی یودھویر سیٹھی نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے انہیں “پپو” کہا۔

اس بیان کے بعد کانگریس کے رکن اسمبلی عرفان حفیظ لون اور یودھویر سیٹھی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔ ایوان میں موجود دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کرکے دونوں کو الگ کیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ایوان کا ماحول انتہائی شور شرابے کا شکار رہا اور صورتحال کچھ دیر کے لیے “مچھلی بازار” کا منظر پیش کرنے لگی۔

واقعے کے باعث اسمبلی کی کارروائی کچھ وقت کے لیے معطل کرنا پڑی جبکہ مارشلز اور سینئر ارکان نے حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ ایوان میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے، جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ جملوں اور نعرہ بازی نے کارروائی کو متاثر کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ کی ایران پر جارحیت کی مذمت، وزیر اعظم سے جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کی ایران پر جارحیت کی مذمت، وزیر اعظم سے جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل

عمر عبداللہ کی ایران پر جارحیت کی مذمت، وزیر اعظم سے جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل

27/03/2026
جی ایم سی اننت ناگ میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مبینہ لاپرواہی پر تین ملازمین معطل

جی ایم سی اننت ناگ میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مبینہ لاپرواہی پر تین ملازمین معطل

27/03/2026
جموں کشمیر اسمبلی میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

جموں کشمیر اسمبلی میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

27/03/2026
آبنائے ہرمز بھارت سمیت دوست ممالک کے لیے کھول دی گئی: ایرانی وزیر خارجہ

ٹرمپ کا مذاکرات کا ڈھول اور خارگ جزیرے پر حملے کی تیاری؟

27/03/2026
ایران جنگ کی صورتحال: وزیر اعظم مودی کل وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیں گے

ایران جنگ کی صورتحال: وزیر اعظم مودی کل وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیں گے

26/03/2026
افواہوں کے باعث پیٹرول پمپوں پر رش، حکومت عارضی بندش پر مجبور ہو سکتی ہے: عمر عبداللہ

افواہوں کے باعث پیٹرول پمپوں پر رش، حکومت عارضی بندش پر مجبور ہو سکتی ہے: عمر عبداللہ

26/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »