امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائی جائے گی۔
مفتیٔ اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام فاروقی نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں کرگل اور جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے موصول ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 سے شروع ہوگی، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔





