• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, مئی ۲۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلگام  میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد مویشی ہلاک

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد مویشی ہلاک

by امت ڈیسک
21/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے لیہن دجن جنگلاتی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شدید بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد بھیڑ ہلاک ہو گئے، جس سے مقامی چرواہا برادری کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوت ہونے والے مویشی علاقے میں چراگاہوں پر موجود تھے کہ اسی دوران ان پر آسمانی بجلی آ گری، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانور موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور متاثرہ خاندان شدید صدمے اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ یہ مویشی رفیق احمد گوگڈا، بشیر احمد گوگڈا، نذیر احمد گوگڈا، پرویز احمد گوگڈا کے تھے جو دس روز قبل جموں سے یہاں آئے تھے۔

سابق سرپنچ فاروق احمد چوپان نے کہا کہ مال مویشی ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کی ہلاکت نے کئی خاندانوں کو معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ نقصان صرف جانوروں کی ہلاکت تک محدود نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کے روزگار اور مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

ان کے سمیت چرواہا برادری اور مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیم متاثرہ علاقے کا دورہ کرے اور حقیقی نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو مناسب معاوضہ اور امدادی پیکیج فراہم کیا جائے۔

حکام سے توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی متاثرہ مقام کا معائنہ کرکے رپورٹ تیار کی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ممکنہ سرکاری امداد فراہم کی جا سکے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ کشمیر کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں چرواہے اور ان کے مال مویشی شدید موسمی تغیرات اور قدرتی آفات کے سامنے انتہائی غیر محفوظ ہیں۔ ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں شدید بارشوں، گرج چمک اور دیگر موسمی واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف انسانی زندگی بلکہ مالداری سے وابستہ طبقے کا روزگار بھی خطرات سے دوچار ہو رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بڈگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

بڈگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

21/05/2026
سجاد لون کا بی جے پی پر سنگین الزام: “ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی تنازعے میں میڈیکل سائنس کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش“

سجاد غنی لون کو والد کی برسی پر نظر بند کرنے کا الزام

21/05/2026
گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے، اس سے ہجومی تشدد اور نفرت کی سیاست ختم ہوگی: ارشد مدنی

گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے، اس سے ہجومی تشدد اور نفرت کی سیاست ختم ہوگی: ارشد مدنی

20/05/2026
محبوبہ مفتی نے کیا آر ایس ایس لیڈر کے پاکستان سے بات چیت ریمارکس کا خیرمقدم

جموں و کشمیر کے محکموں میں مسلم افسران کی کمی: محبوبہ مفتی کا دعوی

20/05/2026
حکومت نے جموں انہدامی کارروائی کی تحقیقات کا دیا حکم

حکومت نے جموں انہدامی کارروائی کی تحقیقات کا دیا حکم

20/05/2026
جنگ اور آپریشن سندور سے عوام کو تباہی کا احساس ہوا: اوڑی میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا بیان

جنگ اور آپریشن سندور سے عوام کو تباہی کا احساس ہوا: اوڑی میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا بیان

20/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »