• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, مئی ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام قتل معاملہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی متاثرہ خاندان سے ملاقات، مجرم کو سخت سزا کی یقین دہانی

بڈگام قتل معاملہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی متاثرہ خاندان سے ملاقات، مجرم کو سخت سزا کی یقین دہانی

by امت ڈیسک
26/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وزیر اعلی عمر عبداللہ نے منگل کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گلوَن پورہ علاقے میں کمسن لڑکی کے غمزدہ اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ اپنے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ پوری کشمیری سوسائٹی کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین جرائم کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں اور حکومت متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کرے گی۔

عمر عبداللہ نے یقین دلایا کہ اس واردات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ بڈگام کے گلوَن پورہ گاؤں میں 12 سالہ لڑکی 23 مئی 2026 کو لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی لاش اگلی صبح اس کے گھر سے تقریباً 200 میٹر دور برآمد کی گئی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے بعد پورے کشمیر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ حکام کے مطابق ایک مقامی نوجوان مدثر احمد میر کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ کشمیر گھر پر نظر بند، بڈگام جانے کی نہیں ملی اجازت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

میرواعظ کشمیر گھر پر نظر بند، بڈگام جانے کی نہیں ملی اجازت

26/05/2026
خوف سے آزاد ذہن، لامحدود مستقبل کی تقریبِ رونمائی جی ڈی سی ٹنگمرگ میں خواتین کی خودمختاری اور فکری عظمت کے جشن کے طور پر منعقد

خوف سے آزاد ذہن، لامحدود مستقبل کی تقریبِ رونمائی جی ڈی سی ٹنگمرگ میں خواتین کی خودمختاری اور فکری عظمت کے جشن کے طور پر منعقد

25/05/2026
گلمرگ گنڈولا میں فنی خرابی، سات گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد 300 سیاح محفوظ نکالے گئے

گلمرگ گنڈولا میں فنی خرابی، سات گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد 300 سیاح محفوظ نکالے گئے

25/05/2026
امریکی وزیر خارجہ روبیو کی پی ایم مودی سے ملاقات، وائٹ ہاؤس آنے کی دی دعوت

امریکی وزیر خارجہ روبیو کی پی ایم مودی سے ملاقات، وائٹ ہاؤس آنے کی دی دعوت

23/05/2026
ژالہ باری کے بعد کسانوں کیلئے بڑی راحت، جموں و کشمیر میں فصل بیمہ اسکیم دو ماہ میں متوقع

ژالہ باری کے بعد کسانوں کیلئے بڑی راحت، جموں و کشمیر میں فصل بیمہ اسکیم دو ماہ میں متوقع

23/05/2026
انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاجاً جاوید رانا نے کیا تقریب کا بائیکاٹ

انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاجاً جاوید رانا نے کیا تقریب کا بائیکاٹ

23/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »